جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے منی پور میں نیپال کی پیش رفت کا تذکرہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in قومی خبریں
A A
’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

امپھال، 13 ستمبر (یو این آئی) گزشتہ کئی مہینوں سے نسلی تشدد سے نبرد آزما منی پور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ہفتے نیپال میں ہونے والی پیش رفت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہاں کے نوجوان صفائی ستھرائی کے کام میں لگے ہوئے ہیں اور ان کی مثبت سوچ متاثر کن ہے اور نیپال کے نئے دور کا واضح اشارہ ہے ۔
ڈھائی سال قبل منی پور میں نسلی تشدد شروع ہونے کے بعد پہلی بار ریاست کا دورہ کرنے والے مسٹر مودی نے جمعہ کے روز ریاست کے لیے 8500 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ انہوں نے منی پور کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ امن کا راستہ اپنائیں اور منی پور کی ترقی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔
قابل ذکر ہے کہ نیپال میں رواں ہفتے نوجوان بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ سمیت کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی لیکن دو دن بعد جب وہاں حالات پرامن ہوگئے تو اب وہ سڑکوں کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔ مسٹر نریندر مودی نے یہاں ایک جلسہ عام میں اس پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "نیپال میں ہونے والی پیش رفت میں ایک خاص بات ہے … جس پر لوگوں نے توجہ نہیں دی، پچھلے دو تین دنوں سے نیپال کے نوجوان بڑی محنت اور پاکیزگی کے ساتھ نیپال کی سڑکوں کی صفائی اور پینٹنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ میں نے ان کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر آتی دیکھی ہیں، یہ مثبت سوچ، یہ مثبت کام ان کے اندر نئے جذبے میں اضافہ ہی نہیں، بلکہ ان کے مثبت کاموں میں بھی واضح اضافہ ہے ۔
نیپال کو ہندوستان کا سچا دوست بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "آج منی پور کی اس سرزمین سے ، میں نیپال کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھی بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہمالیہ کی گود میں واقع نیپال ہندوستان کا سچا دوست ہے ۔ ہم مشترکہ تاریخ اور اعتماد سے بندھے ہوئے ہیں، اور ہم مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔” نیپال میں عبوری حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے والی سشیلا کارکی کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے امید ظاہر کی کہ وہ نیپال میں خوشحالی کی راہ ہموار کریں گی۔ انہوں نے کہا، "آج، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے ، میں نیپال میں عبوری حکومت کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سشیلا جی کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ نیپال میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں گی۔ میں نیپال کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہانگل کا تحفظ صرف باتوں سے ممکن نہیں ہے

Next Post

ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران عوامی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے:جتندر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان

ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران عوامی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے:جتندر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.