نئی دہلی، 10 ستمبر (یواین آئی) مرکزی کابینہ نے بہار میں بکسر- بھاگلپور ہائی اسپیڈ کوریڈور کے 4 لین والے گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرولڈ مقامہ-مونگیر سیکشن کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ نے ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ-ایچ اے ایم پر بہار میں بکسر-بھگلپور ہائی اسپیڈ کوریڈور کے 4 لین گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرولڈ مقامہ-مونگیر سیکشن کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔ اس پروجیکٹ کی کل لمبائی 82.4 کلومیٹر ہے اور اس پر 4447.38 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیکشن اہم علاقائی شہروں جیسے مقامہ ، برہیا، لکھی سرائے ، جمال پور، مونگیر سے گزرتا ہے یا قریب سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔








