اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حیدرآباد پولیس میں پہلی بار خواتین ہارس رائیڈرس کا یونٹ قائم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

حیدرآباد سٹی پولیس نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین پر مشتمل ہارس رائیڈرس یونٹ قائم کیا ہے ۔ اس یونٹ میں 9 خواتین کانسٹبلوں نے چھ ماہ کی خصوصی تربیت مکمل کی ہے ، جس کے بعد وہ گھوڑوں پر پٹرولنگ ڈیوٹی، جلوسوں میں ڈسپلن قائم رکھنے اور وی آئی پی سیکورٹی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہوگئی ہیں۔ تربیت میں نہ صرف گھڑ سواری بلکہ ہجوم کو کنٹرول کرنا، جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں میں نظم و ضبط قائم رکھنا اور ایمرجنسی صورتحال میں بروقت کارروائی کرنا بھی شامل تھا۔ خواتین ہارس رائیڈرس کی تعیناتی سے نہ صرف پولیس فورس میں خواتین کا کردار بڑھے گا بلکہ شہریوں میں اعتماد بھی پیدا ہوگا۔
یہ خواتین ملازمین خاص طور پر عوامی اجتماعات، تہواروں، کھیلوں کے مقابلوں اور وی آئی پی پروگراموں کے دوران سیکورٹی کی ذمہ داریوں میں شامل رہیں گی۔ پولیس کے مطابق جلد ہی اس یونٹ کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ خواتین کی زیادہ شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔یہ اقدام حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے خواتین کو مضبوط بنانے اور انہیں پولیسنگ کے ہر شعبہ میں برابر کا موقع دینے کی ایک بڑی کوشش سمجھا جارہا ہے ۔ یہ خواتین پولیس ملازمین حیدرآباد کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں 6ماہ تک سخت اور منظم تربیت سے گزرنے کے بعد اب گھوڑوں پر ڈیوٹی انجام دینے کے اہل ہوگئی ہیں۔
تربیت مکمل کرنے والی ان پولیس خواتین نے بتایا کہ کافی دلچسپی سے انہوں نے تربیت کی تکمیل کی ہے ۔اس تربیت کے لئے انہوں نے کافی مشکلات کا سامناکیا۔تربیت کی تکمیل پر ان کوفخر محسوس ہورہا ہے ۔اس سے فزیکل فٹنس میں اضافہ ہوتا ہے ۔گھرمیں بچوں کے ساتھ زندگی اور گھڑسواری میں توازن کو انہوں نے برقراررکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابتدا میں انہیں مشکلات کاسامنا کرناپڑا کیونکہ گھوڑے کو کنٹرول کرنا انہیں نہیں آتاتھاتاہم تربیت دینے والے پرتھوی سنگھ نے انہیں گھڑسواری کے کئی گُرسکھائے ۔
انہوں نے کہاکہ گنیش مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر گھڑسواردستے میں وہ شامل ہیں۔انہوں نے اس تربیت کے لئے پولیس کمشنر سی وی آنند سے اظہار تشکر کیاکیونکہ کمشنر پولیس نے ان کاانتخاب کرتے ہوئے ان کی تربیت کو یقینی بنایا۔اس کا سہرا کمشنر پولیس کے سرجاتا ہے ۔گھوڑوں پر پٹرولنگ کرنا کافی انوکھا تجربہ رہا ہے ۔انہیں اس پر فخر محسوس ہورہا ہے ۔ہجوم میں عموما گھوڑے ،گاڑیوں اورپٹاخوں کی آوازوں پر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔اس صورتحال سے انہیں نمٹنا بتایاگیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ اور وینزویلا میں کشیدگی میں اضافہ

Next Post

دو دہائیوں میں دو نسلیں برباد، تیجسوی کا این ڈی اے پر حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post

دو دہائیوں میں دو نسلیں برباد، تیجسوی کا این ڈی اے پر حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.