جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ اور وینزویلا میں کشیدگی میں اضافہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in عالمی خبریں
A A
امریکہ اور وینزویلا میں کشیدگی میں اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

امریکہ اور وینزویلا کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکہ نے دس ایف۱۶ جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے کیربیئن جزیرے پورٹو ریکو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے لڑاکا طیاروں نے بین الاقوامی پانیوں میں گشت کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے قریب سے پرواز کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ِخطے میں بڑے پیمانے پر امریکی افواج کی تعیناتی کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ ڈالنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر منشیات کے کارٹل کی قیادت کرتے ہیں جبکہ صدر مادورو نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کا تیل چوری کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ منشیات کے دہشت گردوں کے خلاف ’جنگ شروع‘ کرنا چاہتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے ایکواڈور پہنچنے کے بعد اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ باتیں کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ قاتلوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ یہ منشیات کے سمگلروں کے خلاف نہیں بلکہ منشیات کے دہشت گردوں کے خلاف ہے جو ان ممالک میں دہشت پھیلاتے ہیں۔‘دونوں ملکوں کے مابین حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب منگل کو امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
امریکہ کا کہنا تھا کہ اس کشتی میں سمگلرز منشیات لے کر امریکہ آ رہے تھے۔ بم دھماکے میں کشتی میں سوار تمام گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصدیق کی اور لکھا کہ امریکی فوجی آپریشن میں وینزویلا کے جرائم پیشہ گروپ ’ٹرینڈی اراگوا‘ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہا تھا اور منشیات امریکہ لا رہا تھا۔اس حملے کے جواب میں کراکس نے امریکہ پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگایا۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وینزویلا کے ۲۰۰ سے زائد شہریوں کو خطرناک گینگ ٹرین ڈی اراگوا کا رکن ہونے کے الزام میں ایل سلواڈور کی سپر میکس نامی جیل میں بھیج دیا ہے۔
صدر مادورو نے وینزویلا کی سرزمین کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو جنوبی امریکی ممالک کے لیے دہائی کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن سکتے ہیں

Next Post

حیدرآباد پولیس میں پہلی بار خواتین ہارس رائیڈرس کا یونٹ قائم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post

حیدرآباد پولیس میں پہلی بار خواتین ہارس رائیڈرس کا یونٹ قائم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.