جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in عالمی خبریں
A A
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ٹیسلا نے اپنے سی ای او ایلون مسک کو بے مثال اور تاریخ کا سب سے بڑا سیلری پیکج تجویز کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلابورڈ نے ایلون مسک کے لیے کھربوں ڈالر کا معاوضہ پیکج تجویز کردیا۔
معاوضہ پیکج۱۰سال کے دوران کارکردگی اہداف سے مشروط ہوگا، اگر ایلون مسک نے اہداف پورے کیے تو وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی رپورٹ کے مطابق پہلاہدف ٹیسلا کی مالیت کو۲کھرب ڈالر تک لے جانا ہے ، ۱۰سالہ منصوبے کے اختتام تک ٹیسلا کی مالیت۶ء۸کھرب ڈالر مقرر کی گئی ہے
شیئرز ہولڈرز بورڈ کی طرف سے دی گئی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں سی ای او کو ایک کھرب ڈالر (۷۴۰)ارب پاؤنڈ) سے بھی زیادہ کا پیکج مل سکتا ہے ۔ ایلون مسک کی تنخواہ یابونس نہیں ہوگا، معاوضہ صرف ٹیسلا شیئرز کی صورت میں ملے گا۔
اس منصوبے کا مقصد مسک کو کمپنی کے مستقبل کے بڑے اور انقلابی اہداف کے لیے پرعزم رکھنا ہے ۔ ٹیسلا شیئر ہولڈرز۶نومبر کو پیکج پر ووٹ دیں گے ۔
اس نئی مجوزہ اسکیم کے تحت اگر کمپنی اگلے۱۰ برسوں میں اپنی مارکیٹ ویلیو کو موجودہ تقریباً ۱ء۱کھرب ڈالر سے بڑھا کر۶ء۸کھرب ڈالر تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتی ہے ، تو مسک کو ٹیسلا کے کل شیئرز کا۱۲فیصد مل سکتا ہے ، جس کی موجودہ مالیت تقریباً ۰۳ء۱کھرب ڈالر بنتی ہے ۔
ٹیسلا کو۲۰۳۵تک مجموعی طور پر۲کروڑ گاڑیاں فراہم کرنا ہوں گی، منصوبے میں ایک ملین خود کار روبو ٹیکسیاں متعارف کرانے کا بھی ہدف شامل ہے جبکہ ایلون مسک کو ایک ملین اے آئی بوٹس فراہم کرنے کا ہدف بھی دیا گیا ہے ۔
مسک کو کم ازکم ساڑھے۷سال کمپنی کے ساتھ رہنا لازمی ہوگا، پورا معاوضہ صرف۲۰۳۵تک مسک کے قیام کی صورت میں مل سکے گا۔ ایلون مسک کے پاس اس وقت ٹیسلاکے۱۳فیصدشیئرزہیں، پیکج سے مسک کومزید۱۲فیصدشیئرزمل سکتے ہیں، طاقت میں اضافہ ہوگا، سیلز میں کمی اور حریف چینی کمپنی بی وائی ڈی کے ابھار سے ٹیسلا شیئرز میں۲۵فیصد کمی آئی۔
یورپ میں ٹیسلا کی فروخت۴۰فیصد گری ہے جبکہ چین کی بی وائی ڈی کی سیلزمیں اضافہ ہوا ۔ٹیسلاکے سہ ماہی منافع میں بڑی کمی۳۹ء۱؍ارب ڈالرسے۴۰۹ملین ڈالر رہ گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب

Next Post

امریکہ اور وینزویلا میں کشیدگی میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
امریکہ اور وینزویلا میں کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور وینزویلا میں کشیدگی میں اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.