جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مفت بجلی کا وعدہ …!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

ایسا پہلی بار ہو رہا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے جموں کشمیر میں لوگوں کو کچھ دینے… مفت میں دینے کی بات کی تھی …یہ باتیں انہوں نے سال گزشتہ ہوئے اسمبلی الیکشن کے دوران اپنے انتخابی منشوروں میں کی تھیں۔ نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی‘جو کشمیریوں کی اپنی پارٹی بالکل بھی نہیں ہیں ‘ نے کی تھیں ۔ دونوں جماعتوں نے اپنے منشور میں لوگوں کو مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا… نیشنل کانفرنس نے ۲۰۰ یونٹ جبکہ اپنی پارٹی نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۵۰۰ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا ۔اب ان دونوں جماعتوں نے مفت بجلی کی فراہمی کرنے کے وعدے کی نقل دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت سے کی تھی یا نہیں … صاحب یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ ان دونوں جماعتوں نے مفت بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا ‘ اس کی سچ میں ضرورت تھی اور… اور سو فیصد تھی ۔ لوگ بھی اس وعدے سے خوش ہوئے… اور اس لئے ہوئے کیوں کہ ان کی شکایت تھی کہ اس کمر توڑ مہنگائی میں بجلی بلوں میں کافی اضافہ ہوا ہے…اب صاحب الیکشن ہوئے… الیکشن کو ہوئے بھی ایک سال ہو گئے … اور این سی اپنے دور اقتدار کا ۲۰ فیصد دورانیہ ضائع معاف کیجئے ختم بھی کرنے والی ہے… لیکن… لیکن مفت بجلی… ۲۰۰ مفت بجلی کس کو ملے… کسی کو ملے بھی ہمیں نہیں معلوم… بالکل بھی نہیں معلوم ہے ۔لیکن صاحب کسی کو بھی این سی حکومت سے کوئی شکوہ اور شکایت نہیں ہے… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ وعدہ کیا ہی گیا تھا… اس لئے کیا گیا تھا کہ اگر اسے پورا نہ بھی کیا جائے تو کوئی خفا نہیں ہوگا اور… اور اس لئے نہیں ہو گا کیونکہ… آپ کشمیر میں بجلی… مفت بجلی تب دیں گے جب آپ کے پاس پہلے بجلی دینے کو ہوگی… جو چیز آپ کے پاس دینے کو ہے ہی نہیں … اسے آپ کیسے اور کس کو مفت میں دیں گے ؟ وہ کیا ہے کہ گرما میں جموں اور سرما میں کشمیر کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا… گر ما میں کشمیر اور سرما میں جموں کو بجلی کا زیادہ مسئلہ درپیش نہیں رہتا تھا… لیکن صاحب یہ قصہ پارینہ ہے کہ اب گرما ہو یا سرما جموں ہو یا کشمیر ‘ دونوں صوبوں کو بجلی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور… اور سو فیصد ہو تا ۔لوگوں کیلئے یہ بات ‘ یہ صورتحال اچھی نہ ہو یا نہیں لیکن این سی حکومت کیلئے ہے کہ… کہ وہ یہ بہانہ پکڑ سکتی ہے کہ وہ مفت بجلی تب دیتی جب اس کے پاس بجلی دینے کو ہو تی… ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور محض پہلگام کا بدلہ نہیں تھا بلکہ سرحد پار دہشت گردی پر ایک’سرخ لکیر‘ کھینچنا بھی تھا‘

Next Post

سادہ جی ایس ٹی : عام لوگوں کیلئے اس کا کیا مطلب ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

2026-09-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

سادہ جی ایس ٹی : عام لوگوں کیلئے اس کا کیا مطلب ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.