ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

آپریشن سندور محض پہلگام کا بدلہ نہیں تھا بلکہ سرحد پار دہشت گردی پر ایک’سرخ لکیر‘ کھینچنا بھی تھا‘

دو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دشمنوں سے لاحق خطرات سے نمٹنا ایک اور بڑا چیلنج ہے‘ہر قسم کی روایتی جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا:سی ڈی ایس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
آپریشن سندور محض پہلگام کا بدلہ نہیں تھا بلکہ سرحد پار دہشت گردی پر ایک’سرخ لکیر‘ کھینچنا بھی تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

’چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس )جنرل انل چوھان نے جمعہ کو کہاچین کے ساتھ غیر حل شدہ سرحدی تنازعہ سب سے بڑا قومی سلامتی کا چیلنج ہے، جس کے بعد پاکستان کی پراکسی جنگ اور اس کی’ہزار زخم دے کر بھارت کو لہو لہان کرنے‘کی حکمتِ عملی ہے۔
اعلیٰ فوجی افسر نے علاقائی عدم استحکام اور اس کے بھارت پر اثرات، نیز تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کے میدانِ جنگ کے مناظر سے نمٹنے کی تیاری کو تیسرا اور چوتھا بڑا چیلنج قرار دیا۔
اترپردیش کے گورکھپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی ایس نے کہا کہ دو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دشمنوں سے لاحق خطرات سے نمٹنا بھارت کے لیے ایک اور بڑا چیلنج ہے کیونکہ اسے ہر قسم کی روایتی جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
جنرل چوھان نے کہا کہ مسلح افواج کو آپریشن سندور کے انعقاد کے لیے مکمل آپریشنل آزادی دی گئی تھی اور اس کا مقصد صرف پہلگام دہشت گرد حملے کا بدلہ لینا ہی نہیں تھا بلکہ سرحد پار دہشت گردی پر ایک’سرخ لکیر‘ کھینچنا بھی تھا۔
پہلی بار اس طرح کے عوامی تبصرے میں سی ڈی ایس نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) نے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا، جس میں فوج کو رہنمائی فراہم کی گئی جس میں ہدف کا انتخاب، فوجیوں کی تعیناتی، ڈی اسکیلشن کا فریم ورک اور سفارتکاری کا استعمال شامل تھا۔تاہم، ان کے خطاب کا نمایاں حصہ بھارت کے قومی سلامتی کے چیلنجز کی وضاحت تھی۔
آپریشن سندور کی کچھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس مکمل آپریشنل آزادی تھی، جس میں منصوبہ بندی اور اہداف کے انتخاب بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا’’مقصد صرف (پہلگام) دہشت گرد حملے کا بدلہ لینا ہی نہیں تھا بلکہ ہمارے صبر کی ایک سرخ لکیر کھینچنا بھی تھا‘‘۔
سی ڈی ایس نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کا قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ہے اور یہ آپریشن سندور کے دوران واضح نظر آیا۔
جنرل چوہان نے کہا’’یہ اس آپریشن میں دیکھا گیا۔ این ایس اے نے رہنمائی فراہم کی جس میں ہدف کے انتخاب میں مدد، فوجیوں کی تعداد اور وقت کے لحاظ سے تعیناتی … اسے غیر اشتعالی طریقے سے کیسے کرنا ہے، ڈی اسکیلشن کا فریم ورک اور سفارتکاری کا استعمال شامل تھا‘‘۔
جنرل چوہان نے کہا کہ مئی ۷سے۱۰تک جاری آپریشن کے دوران تینوں افواج کی ہم آہنگی بھی بھرپور طریقے سے نظر آئی۔اس تناظر میں انہوں نے گزشتہ چند برسوں کی ان کوششوں پر روشنی ڈالی جو تینوں افواج کے درمیان مشترکہ صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کی گئیں۔
سی ڈی ایس نے کہا’’ہم نے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیان مواصلاتی نظام کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی، ہم نے اپنے فضائی دفاعی نظام اور اینٹی ڈرون نظام کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی‘‘۔انہوں نے آپریشن سندور کو ایک’کثیر الجہتی آپریشن قرار دیا جس میں فوج کے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ نقل و حرکت اس کا ایک اہم پہلو تھا۔
جنرل چوہان نے کہا’’میں چین کے ساتھ غیر حل شدہ سرحدی تنازعہ کو سب سے بڑا چیلنج مانتا ہوں۔ دوسرا بڑا چیلنج پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف چلائی جانے والی پراکسی جنگ ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’پاکستان کی حکمتِ عملی بھارت کو ہزار کٹ لگا کر لہو لہان کرنے کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو مسلسل وقفے وقفے سے چوٹ پہنچاتے رہنا اور ملک میں خون بہتے رہنے دینا‘‘۔
فوجی افسر نے کہا کہ تیسرا بڑا سیکورٹی چیلنج علاقائی عدم استحکام سے ہے، خاص طور پر جس طرح بھارت کے پڑوسی ممالک سماجی، سیاسی اور معاشی بدامنی سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا’’ایسی صورتحال بھارت کو بھی متاثر کرتی ہے‘‘۔
سی ڈی ایس نے کہا’’چوتھا چیلنج یہ ہوگا کہ ہم مستقبل میں کس طرح کی جنگ لڑیں گے۔ جنگیں تیزی سے بدل رہی ہیں۔ مستقبل کی جنگیں زمین، فضا اور پانی تک محدود نہیں ہوں گی۔ ان میں خلا، سائبر اور برقی مقناطیسی شعبے بھی شامل ہوں گے۔ یہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا کہ ہم کیسے ایڈجسٹمنٹ کریں اور اپنے آپ کو اس طرح کے منظرنامے کے لیے تیار رکھیں‘‘۔
پانچویں چیلنج پر‘جنرل چوہان نے کہا’’ہمارے دونوں دشمن ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں اور یہ ہمارے لیے ایک چیلنج رہے گا کہ ہم کس طرح کی روایتی جنگ لڑیں گے اور ان سے نمٹنے کے لیے کس طرح کے آپریشن کا انتخاب کریں گے‘‘۔
سی ڈی ایس نے کہا کہ چھٹا چیلنج ’ٹیکنالوجی اور اس کے مستقبل کی جنگ پر اثرات‘سے متعلق ہے۔
جغرافیائی سیاسی ہلچل کے تناظر میں، انہوں نے مختلف ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جنگ سیاست کا ہی تسلسل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جہلم اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی

Next Post

مفت بجلی کا وعدہ …!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

مفت بجلی کا وعدہ …!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.