ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے جامع ایڈوائزری جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in مقامی خبریں
A A
پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے جامع ایڈوائزری جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

جموں کشمیر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت و طبی تعلیم نے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) اور شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے اشتراک سے ایک جامع عوامی صحت ایڈوائزری جاری کی ہے ، جس میں شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور دیگر وبائی خطرات کو روکا جا سکے ۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ آلودہ پانی اور خوراک ہیضہ، پیچش، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس اے اور ای سمیت کئی امراض کو جنم دے سکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق صاف پانی تک رسائی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ’’پانی صرف ابال کر یا کلورین ملا کر پینا چاہیے ، بوتل بند پانی محفوظ ترین آپشن ہے ۔ اگر پانی گدلا ہو تو پہلے صاف کپڑے سے چھان کر ابالنا ضروری ہے ۔ پانی ہمیشہ ڈھکے ہوئے صاف برتنوں میں ذخیرہ کیا جائے اور براہ راست ہاتھ یا گندے برتن اس میں نہ ڈبوئے جائیں‘‘۔
ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ صرف تازہ پکا ہوا اور گرم کھانا استعمال کیا جائے ۔ کچی سبزیاں، کٹے ہوئے پھل یا کھلا ہوا کھانا بالکل نہ کھایا جائے ۔ سیلابی پانی سے متاثرہ خوراک فوراً تلف کر دی جائے اور خشک راشن کو بلندی پر محفوظ رکھا جائے تاکہ آلودگی سے بچا جا سکے ۔
ماہرین نے مزید کہا کہ شہری ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، قضائے حاجت کے بعد اور کھانے سے پہلے لازمی صابن اور صاف پانی سے ہاتھ دھوئیں، اور سیلابی پانی میں داخل ہونے سے گریز کریں۔ اگر ناگزیر ہو تو ربڑ کے جوتے پہنیں اور جلد کو اچھی طرح خشک رکھیں تاکہ فنگس نہ لگے ۔
ملیریا اور ڈینگی جیسے امراض سے بچاؤ کے لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ لوگ مچھر دانیوں کا استعمال کریں، شام کے وقت مکمل کپڑے پہنیں، مچھر بھگانے والی دوائیں استعمال کریں اور گھروں و اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سانپ کے خطرے سے بچنے کی تاکید بھی کی گئی ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس کچرا صرف مخصوص مقامات پر پھینکا جائے ، پانی کے ذخائر میں کچرا نہ ڈالا جائے ، اور اگر بیت الخلا زیر آب آ جائیں تو عارضی لیٹرینز استعمال کی جائیں۔
ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ قدرتی آفات ذہنی صحت پر بھی گہرے اثرات ڈالتی ہیں، اس لیے بچوں اور بزرگوں کو حوصلہ دیا جائے اور اگر گھبراہٹ، افسردگی یا صدمے کی علامات ہوں تو فوری طور پر ذہنی صحت کی خدمات سے رجوع کریں۔ اس مقصد کیلئے ہیلپ لائن۱۴۴۱۶کو فعال کیا گیا ہے ۔
این ایچ ایم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بخار، اسہال، الٹی، یرقان، جلدی امراض یا زخموں کی صورت میں فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں، معمول کی ویکسینیشن میں ناغہ نہ کریں اور ذیابطیس یا ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے مریض اپنی دوائیں جاری رکھیں۔ ہنگامی حالات کے لیے۱۰۴‘۱۰۲؍اور۱۰۸ہیلپ لائن نمبر مسلسل فعال ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جموں و کشمیر کو ایک نئے ، مگر قابلِ گریز صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

Next Post

شاہراہ کو آج بحال کرنے کی کوششیں جاری‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
شاہراہ کو آج بحال کرنے کی کوششیں جاری‘

شاہراہ کو آج بحال کرنے کی کوششیں جاری‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.