اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

محکمہ صحت میں تبدیلیاں اور تقرریاں ناگزیر:وزیر صحت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-01
in تازہ تریں
A A
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
وزیر صحت سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں تبادلے ایک معمول کی کارروائی ہے اور محکمہ صحت اس سے مستثنیٰ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹر یا طبی عملہ گزشتہ دو یا تین برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں، ان کی تبدیلی ناگزیر ہو گئی ہے تاکہ نظام میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد بحال رکھا جا سکے ۔
ہندواڑہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا’’مختلف محکموں میں تبدیلیاں ہوتی ہیں، اسی طرح محکمہ صحت میں بھی وقتاً فوقتاً تبدیلیاں ہونی چاہئیں۔ اگر کوئی ڈاکٹر تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات ہے تو اس کی تبدیلی لازمی ہے ‘‘۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت گزشتہ ایک ماہ سے مختلف تنازعات کی زد میں ہے ۔ صدر اسپتال سرینگر میں ڈاکٹروں کی جانب سے ایمرجنسی وارڈ بند کرنے اور لل دید اسپتال میں ایک سرجن کی جانب سے جراحی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے جیسے واقعات نے عوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے ۔
عوامی حلقوں، خاص طور پر شہری سماجی تنظیموں اور مریضوں کے لواحقین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کئی برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ڈاکٹروں کے فوری تبادلے کیے جائیں تاکہ صحت کے نظام میں جوابدہی کا کلچر فروغ پائے اور محکمہ عوامی اعتماد بحال کر سکے ۔
ایتو نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر سطح پر طبی عملہ کارکردگی اور ضابطوں کے تحت کام کرے ۔ ہمیں عوامی اعتماد کو بحال رکھنا ہے ، اور اس کے لیے شفافیت اور جوابدہی ضروری ہے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت جلد ہی مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں تعینات سینئر ڈاکٹروں اور سرجنوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مرحلہ وار تبادلوں کی کارروائی شروع کرے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میانمار : سیلاب کے باعث دس ہزار سے زائد افراد کیمپوں میں منتقل

Next Post

سعودی وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کانفرنس اعلامیے کی توثیق کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سعودی عرب اور چین مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں: شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کانفرنس اعلامیے کی توثیق کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.