اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف کامیابی‘۲۸لاکھ روپے کی رقم بازیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-13
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس کو سائبر جرائم کے خلاف جاری مہم میں ایک بڑی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں پولیس نے سال رواں کے دوران مختلف آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات میں۲۸لاکھ روپے کی خطیر رقم بازیاب کر لی۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بازیاب شدہ رقم میں سے۱۶لاکھ روپے متاثرین کو واپس کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی ۱۲لاکھ روپے عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد قانونی طریقہ کار کے تحت متاثرین کو ادا کیے جائیں گے ۔
پولیس کے مطابق، رواں سال کے دوران ہندوارہ پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئیں جن میں شہریوں نے آن لائن دھوکہ دہی، جعلی بینک کالز، فشنگ میسیجز، اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے فراڈ کی اطلاع دی۔
ان شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہندوارہ پولیس کی سائبر سیل نے سینئر افسران کی نگرانی میں تکنیکی تحقیقات شروع کی۔ تیز رفتاری سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں جعلی لین دین کو منجمد کیا گیا اور فراڈ اکاؤنٹس سے رقوم واپس حاصل کی گئیں۔
پولیس نے کہا کہ شہریوں کی بروقت شکایات اور پولیس کی فوری مداخلت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سائبر سکیورٹی کے میدان میں پولیس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، آن لائن بینکنگ، اور موبائل ایپلیکیشنز کے استعمال میں محتاط رہیں۔ کوئی بھی ذاتی یا مالیاتی معلومات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن یا سائبر کرائم ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔
یہ کامیابی نہ صرف پولیس کی تکنیکی مہارت کا مظہر ہے بلکہ ان جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف سخت پیغام بھی ہے کہ قانون کے شکنجے سے بچنا اب ممکن نہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع تر کیا جا رہا ہے تاکہ عام شہریوں کا اعتماد بحال رہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشاورت کے بعد اسکول کے اوقات کار میں تبدیل کئے 

Next Post

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.