ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مشاورت کے بعد اسکول کے اوقات کار میں تبدیل کئے 

نصاب مکمل کرنے کیلئے گرمائی تعطیلات میں توسیع نہیں کی :ایتو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-13
in اہم ترین
A A
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ وادی میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔
اوقات کار میں تبدیلی ‘ جس کا اطلاق پیر ۱۴جولائی سے ہو گا ‘ کے بعد سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح ساڈھے ۸ سے اڈھائی بجے اور ان حدود سے باہر اسکول صبح ۹ بجے سے ۳ بجے تک کھلے رہیں گے ۔
ہفتہ کو سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایتو نے کہا کہ حکومت نے اسکول ٹائمنگ میں تبدیلی سے متعلق محکمہ تعلیم کے دونوں خطوں کے ڈائریکٹرز اور سکریٹری سے تجاویز اور آراء طلب کی تھیں۔
ایتو نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکول کے نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
وزیر تعلیم نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے گی۔
ان کاکہنا تھا ’’حال ہی میں کئی دنوں تک اسکول بند رہے تھے ، اگر گرمیوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کی جاتی تو نصاب مکمل کرنا مشکل ہو جاتا۔ اس لیے تعطیلات میں اضافہ ممکن نہیں تھا‘‘۔
وزیر تعلیم نے کہا’’اگر ہم نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہوتی تو نصاب وقت پر مکمل نہیں ہوتا۔ بچے اور والدین ہمیں فون کر رہے تھے ، چھٹیوں میں توسیع کے بجائے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کے لیے زور دے رہے تھے۔ محکمہ نے ان کی رائے کو سنجیدگی سے لیا‘‘۔
ایتو نے وضاحت کی کہ محکمہ تعلیم نے اس سے قبل کسی بھی حتمی فیصلے کو نافذ کرنے سے پہلے عوامی رائے شروع کرنے کے لیے ایک سرکلر جاری کیا تھا۔ ان کاکہنا تھا ’’میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس مسئلے کو عوامی دائرے میں لائیں تاکہ ہم لوگوں کے مزاج اور خدشات کا اندازہ لگا سکیں۔ ان کے ردعمل کی بنیاد پر ، ہم نے اسکول کے ٹائم شیڈول میں تبدیلی کی ہے‘‘۔
وزیر تعلیم نے زور دے کر کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ طلباء تعلیمی طور پر مسابقتی ہوں اور تدریسی اوقات سے محروم ہونے کی وجہ سے پیچھے نہ رہیں۔ ان کاکہنا تھا’’ہم اپنے بچوں کو قومی سطح پر مسابقتی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اس کیلئے مناسب تدریسی وقت اور نصاب کی بروقت تکمیل کی ضرورت ہے‘‘۔
وزیر تعلیم نے یہ بھی یقین دلایا کہ محکمہ تعلیمی ترجیحات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدشات کے تئیں حساس رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے موسم میں بہتری کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے ۔
حکم نامے کے مطابق، یہ ترمیم شدہ اوقات تمام سرکاری اور منظور شدہ نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے ۔
ناظم تعلیم کے مطابق شہری و میونسپل حدود میں واقع اسکولوں کیلئے اسکولوں کے اوقات کار صبح۳۰:۸بجے سے دوپہر ۳۰:۲بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ دیہی اور میونسپل حدود سے باہر واقع اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح۰:۹بجے سے شام ۰:۳بجے تک ہوں گے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی خاطر ہی این سی سے اتحاد کیا:قرہ

Next Post

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف کامیابی‘۲۸لاکھ روپے کی رقم بازیاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف کامیابی‘۲۸لاکھ روپے کی رقم بازیاب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.