بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

پولیس کی لوگوں سے منشیات کیخلاف کارروائی میں تعاون کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-09
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

جموں//
کشمیر پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ شیری پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے ایس ٹی سی، شیری میں ایک چوکی قائم کی تھی اور دوران چیکنگ ایک خاتون، جس کی شناخت روزیہ بیگم زوجہ شبیر احمد شیخ ساکنہ فتح گڑھ کے طور پر ہوئی ہے، کو روکا اور اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ۱۵۳ گرام چرس نما نشہ آور شئی بر آمد ہوئی۔ پولیس بیان کے مطابق اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اس مناسبت سے بارہمولہ پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر۳۸/۲۰۲۵قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شیری میں درج کرکے اس حوالہ سے مزید مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بارہمولہ سمیت شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جموں کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کی فروخت یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے تاکہ وقت پر کارروائی کرکے معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی تعاون ناگزیر ہے۔
دریں اثنا جموں، ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہیروئن، موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق، منگل کی صبح ادھم پور ضلع میں تَوی پل کے نزدیک جگانُو کے مقام پر گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص، ارون چودھری ساکن کروہ، کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران اس کے قبضے سے ۸۱ء۵گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
ادھر ارون سنگھ ساکن راجیو نگر کو جموں بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے۲۰گرام ہیروئن اور وزن تولنے کی مشین برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران جموں پولیس نے نو آباد علاقے میں محمد رستم شاہ ساکن بارہمولہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے۱۲گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
دریں اثنا بہو قلعہ کے مقام پر پولیس نے روبل شرما عرف چنکو ساکن طلاب تلو کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے۶۶ء۸گرام ہیروئن، ایک وزن تولنے کی مشین اور ۱۱موبائل فون برآمد کیے گئے ۔
کٹھوعہ ضلع کے راج باغ علاقے میں ہردو مُٹھی کے مقام پر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں ‘لیاقت علی اور سجاد حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے۰۴ء۱۳گرام ہیروئن برآمد کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق تمام گرفتار شدگان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر عناصر کا بھی پتہ لگایا جا سکے ۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے نجات دلائی جا سکے ۔
اس دوران منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ایک ٹیم نے چارلی گنڈ علاقے میں ایک ناکے پر ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۴۰ء۴گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت فیضان فاروق الائی ولد فاروق احمد الائی ساکن کدلہ بل نور پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس سماج سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

Next Post

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.