جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کرپشن کیس میں مفرور ہیڈ کانسٹیبل گرفتار:اے سی بی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in مقامی خبریں
A A
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

ACB

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

جموں//
انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) جموں نے پولیس اسٹیشن کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے مفرور ہیڈ کانسٹیبل روشن دین کو ایک رشوت ستانی کیس میں گرفتار کر لیا ہے ۔
اے سی بی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل روشن دین پر الزام تھا کہ اُس نے ایک شکایت گزار سے ایف آئی آر نمبر ۲۰۲۵/۱۹۳میں اس کا نام ملزموں کی فہرست سے ہٹانے کے عوض۱۵ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شکایت گزار نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مذکورہ افسر کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور فیکٹری کی حاضری کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں، لیکن اس کے باوجود افسر نے رشوت کا مطالبہ کیا۔
اینٹی کرپشن بیورو نے کہا کہ شکایت گزار سے رشوت کی رقم وصول کرنے کے دوران جب اے سی بی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چھاپہ مارا تو ہیڈ کانسٹیبل موقع سے فرار ہوگیا اور رشوت کی رقم قومی شاہراہ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک کر روپوش ہو گیا۔ تاہم، آزاد گواہوں کی موجودگی میں وہ ۱۵ہزار روپے کی رقم جھاڑیوں سے برآمد کر لی گئی ۔
اے سی بی نے مسلسل کوششوں کے بعد آخرکار مذکورہ مفرور سرکاری ملازم روشن دین کو ۲۰جون۲۰۲۵کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
انسدادِ بدعنوانی بیورو نے اس گرفتاری کو بدعنوانی کے خلاف اپنی کارروائیوں میں ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس دوران بیورو نے ضلع کپواڑہ کے قاضی آباد، کرال گنڈ کے تحصیلدار غلام رسول بٹ کو ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔
اینٹی کرپشن بیورو میں ہندواڑہ کے ایک رہائشی نے شکایت درج کرائی کہ تحصیلدار قاضی آباد غلام رسول بٹ اس سے اخروٹ کے درخت کاٹنے کی اجازت کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ شکایت گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ مالی طور پر کمزور ہے اور اس قدر بڑی رقم ادا کرنے سے قاصر ہے ، لیکن تحصیلدار نے اس پر زور دیا کہ جب تک وہ پیشگی ۵۰ہزار روپے ادا نہیں کرے گا، اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے ۔
شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے ابتدائی تحقیقات کیں، جس دوران اس بات کی تصدیق ہوئی کہ تحصیلدار نے سائل سے رشوت کا تقاضہ کیا ہے ۔ اس کے بعد انسدادِ بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸(ترمیم شدہ ۲۰۱۸) کی دفعہ۷کے تحت ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۰۴پولیس اسٹیشن اے سی بی بارہمولہ میں درج کی گئی۔
اے سی بی کی خصوصی ٹیم نے تحصیلدار غلام رسول بٹ کو اس کے ذاتی رہائش گاہ واقع ہندواڑہ میں اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ رشوت کی بقیہ رقم۵۰ہزار روپے اپنے کارندے رفیع احمد لون ولد عبد الخالق لون ساکن پاتھورہ کرال گنڈ کے ذریعے وصول کر رہا تھا۔ دونوں کو موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران۵۰ہزار روپے رشوت کے علاوہ مزید۷۹ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ اے سی بی کی ٹیم نے تحصیلدار کے سرکاری اور رہائشی مقامات پر چھاپے مارے اور مزید شواہد اکٹھا کیے ۔
تحصیلدار غلام رسول بٹ اور اس کے ساتھی کو بارہمولہ کی خصوصی انسدادِ بدعنوانی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں سات روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ غلام رسول بٹ کے خلاف ۲۰۲۱میں بھی اے سی بی نے غیرقانونی زمین منتقلی کے کیس میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ممکنہ سرکاری اہلکاروں کے کردار کی جانچ بھی کی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں ماہ جون میں 134 برسوں میں سب سے زیادہ شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ

Next Post

سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت

سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.