جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حضرت شاہ ہمدانؒ کا۶۶۰واں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-04
in مقامی خبریں
A A
دستگیرصاحب ؒ کاسالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

URS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ المعروف حضرت شاہ ہمدان کا۶۶۰واں سالانہ عرسِ مبارک منگل کے روز شہر خاص کے تاریخی علاقے خانقاہِ معلی میں مذہبی عقیدت، روحانی جوش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور آستانہ عالیہ پر حاضری دے کر اپنی حاجات و دعاؤں کے لیے سربسجود ہوئے ۔
عرسِ مبارک کی تقریبات کا آغاز نمازِ ظہر کے بعد ہوا، جس میں خواتین، مرد، بزرگ، نوجوان، اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ فضاء درود و سلام اور منقبتوں سے معطر تھی، جب کہ علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدان(رح) کی حیاتِ طیبہ، دینی خدمات اور صوفیانہ تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
مقامی انتظامیہ، محکمہ اوقاف، وقف بورڈ، اور خانقاہِ معلیٰ کے منتظمین نے زائرین کی سہولت کے لیے فول پروف انتظامات کیے تھے ۔ خانقاہ کے احاطے اور گرد و نواح میں صفائی، پانی، طبی امداد اور سیکورٹی کے لیے خاطر خواہ بندوبست موجود رہا۔
یو این آئی نمائندے کے مطابق زائرین صبح سے ہی آستانہ عالیہ کی طرف رخ کر رہے تھے ۔ روحانیت سے لبریز ماحول میں لوگ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے رہے تھے ۔ کئی عقیدت مندوں نے عرسِ مبارک کو ‘روحانی تجدید ایمان’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان ؒکے نقشِ قدم پر چل کر ہم انفرادی و اجتماعی فلاح حاصل کر سکتے ہیں۔
حضرت میر سید علی ہمدانیؒ۱۴ویں صدی کے معروف صوفی، مبلغ، مصلح، عالم دین اور فلسفی تھے ۔ آپ کا تعلق ایران کے ہمدان شہر سے تھا اور آپ سلسلہ کبرویہ کے عظیم بزرگ تھے ۔
حضرت شاہ ہمدانؒنے تین بار کشمیر کا سفر کیا۔ سب سے اہم اور طویل سفر۱۳۷۲ء میں ہوا جب وہ تقریباً ۷۰۰؍اہل علم، صوفیائے کرام، ہنرمندوں، قالین بافوں، خطاطوں، معماروں اور علما کے ساتھ کشمیر وارد ہوئے ۔
آپ کی آمد نہ صرف دینی نقطۂ نظر سے اہمیت کی حامل تھی بلکہ تمدنی، تہذیبی، اقتصادی اور علمی سطح پر بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ آپ نے یہاں لوگوں کو صرف اسلام کی طرف مائل نہیں کیا بلکہ انھیں دستکاری، تجارت، قالین بافی اور دیگر فنون سکھائے ، جو آج بھی کشمیری ثقافت کا حصہ ہیں۔
حضرت شاہ ہمدان ؒنے اپنی تصانیف کے ذریعے دینی اور اخلاقی اصولوں کو عام کیا اور ان کی تعلیمات صدیوں سے کشمیری سماج کا روحانی سرچشمہ رہی ہیں۔
دریائے جہلم کے کنارے واقع خانقاہِ معلیٰ نہ صرف حضرت شاہ ہمدانؒ کی قیام گاہ اور تبلیغی مرکز تھی بلکہ آج بھی یہ جگہ کشمیر کے صوفی سلسلے کی علامت ہے ۔ یہ مقام آج بھی کشمیری عوام کے عقیدے اور روحانیت کا مرکز تصور کیا جاتا ہے ۔
عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی علمائے کرام نے کہا کہ کشمیر میں پائیدار امن، اخوت، اور سماجی ہم آہنگی کے لیے حضرت شاہ ہمدان ؒکی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مادہ پرستی اور نفسانی خواہشات سے ہٹ کر روحانیت، خدمت خلق، اور اخلاص کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستان نے ۴۸ گھنٹے لڑنے کا منصوبہ بنایا تھا‘ہم نے ۸ گھنٹوں میںاس کا کھیل ختم کیا ‘

Next Post

کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی بہت ضروری ہے :محبوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post

کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی بہت ضروری ہے :محبوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.