اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سری نگر میں فیس بک ڈونیشن فراڈ کیس میں دو افراد گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-01
in مقامی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک آن لائن فراڈ ریکٹ میں ملوث دو افراد ‘جنہوں نے فیس بک پر طبی عطیہ کی جعلی اپیل کا استعمال کرتے ہوئے بغیر رضامندی کے ایک خاتون کی تصویر کا استحصال کیا‘کو گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’پولیس اسٹیشن نوہٹہ کو۳۰مئی۲۰۲۵کو منیر احمد مسگر ولد محمد صدیق مسگر ساکن مغل مسجد نوہٹہ کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک نامعلوم صحافی نے اس کی بہن کی تصویر فیس بک پر ایک من گھڑت کہانی کے ساتھ اپ لوڈ کی تھی، جس میں سرجری کے لیے عوام سے چندہ کی اپیل کی گئی تھی جو کبھی نہیں ہوئی، یہ عمل، بدنیتی کے ساتھ کیا گیا جو دھوکہ دہی اور استحصال کے مترادف ہے ‘‘۔
ترجمان نے کہا’’شکایت پر پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں بھارتیہ نیائے سنتھا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۲۱درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات کے دوران فیس بک پیج کے ایڈمنسٹریٹر جو اس جعلی پوسٹ کا ذمہ دار تھا، کی شناخت محمد لطیف لون ولد علی محمد لون ساکن توجن پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے جس کے بعد اس کو گرفتار کر لیا گیا‘‘۔
ترجمان نے کہا’’ایک اور ملزم عامر یوسف خان ولد محمد یوسف خان ساکنہ بانڈی پورہ جو اس وقت گلاب باغ، زکورہ میں مقیم ہے ، کی بھی شناخت ہوئی ہے جس نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی تھیں جن کا استعمال دھوکہ دہی سے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے کیا جاتا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے میڈیا پرسنز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ فیس بک پوسٹ کو شیئر نہ کریں اور نہ ہی اس کے ساتھ مشغول ہوں کیونکہ یہ دھوکہ دہی کی اسکیم کا حصہ ہے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے گمراہ کن مواد اور غلط معلومات کی سرکولیشن سے مجرمانہ مقاصد کو مزید تقویت مل سکتی ہے اور متاثرہ کے خاندان کو مزید تکلیف پہنچ سکتی ہے ۔
پولیس نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی آن لائن فنڈ ریزنگ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نے دہشت گردی کے ذریعے آئی ڈبلیو ٹی کی خلاف ورزی کی

Next Post

’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘

’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.