سرینگر///
فوج کی چنار کور نے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پرشانت شریواستوا نے شمالی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر’آپریشن سندور‘کے بعد اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فوجی کمانڈر نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران ان کی مثالی ہمت، غیر متزلزل لگن، انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور مناسب جواب دینے پر ان کی سراہنا کی۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا ’’موصوف جی او سی نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوکسی، ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرنے اور علاقے پر اپنا تسلط قائم رکھنے کو یقینی بنانے اور مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار رہنے کی اہمیت پر زور دیا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد ہندوستان نے۶؍اور۷مئی کی رات’آپریشن سندور‘لانچ کرکے پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں۹دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
پاکستان نے جوابی کارروائی کی اور۱۰مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اعلان سے قبل۴دن تک سرحد پار سے شدید فوجی کارروائیاں انجام دیں۔