ہفتہ, مئی 24, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ترنمل کانگریس کے وفد کا راجوری میں شلینگ متاثرہ علاقوں کا دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط

فضائیہ نے طوفان میں پھنسے انڈیگو طیارہ کو محفوظ طریقہ سے اتارنے میں مکمل مدد فراہم کی

جموں//
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے پانچ رکنی وفد نے جمعے کے روز جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا جہاں حالیہ دنوں پاکستانی شیلنگ کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے ۔
وفد نے شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کے بعد مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے ۔
ٹی ایم سی کے وفد میں راجیہ سبھا اراکین ڈیریک او برائن، ساگرِکا گھوش، محمد ندیم الحق، مغربی بنگال کے وزیر مانس بھونیا، اور سابق رکن پارلیمان ممتا ٹھاکر شامل تھے ۔
وفد نے سرحدی علاقوں میں پیش آنے والے انسانی سانحات پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھی ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔
وفد نے راجوری کے سرکاری میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ سے علاج و معالجہ کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی۔
ساگرِکا گھوش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’ہم یہاں متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔ مغربی بنگال کے عوام اور پورا ہندوستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ہم نے۱۲سالہ رخسانہ سے ملاقات کی، جس کی ٹانگ شدید طور پر زخمی ہوئی ہے ۔ اب وہ نہ دوڑ سکتی ہے ، نہ اسکول جا سکتی ہے ۔ یہ انسانیت سوز المیہ ہیں‘‘۔
گھوش نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ سب سے زیادہ کمزور اور بدقسمتی سے سب سے زیادہ نظرانداز بھی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا’’آخر ان بے گناہ شہریوں کو بہتر تحفظ کیوں فراہم نہیں کیا گیا؟ یہ لوگ محض اپنی سرزمین پر رہنے کی قیمت خون اور آنسوؤں سے ادا کر رہے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ۷مئی کو پہلگام حملے کے ردعمل میں ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں نو دہشت گردی کے ٹھکانوں پرآپریشن سندورکے تحت ہدفی حملے کیے تھے ، جس کے بعد۸سے۱۰مئی کے درمیان پاکستانی افواج کی جوابی شیلنگ، ڈرون حملوں اور میزائل فائرنگ سے جموں و کشمیر میں۲۷؍افراد ہلاک جبکہ۷۰سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
وفد کے دورے پر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اعجاز جان نے ٹی ایم سی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’انہوں نے یہاں آ کر نہ صرف متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹا بلکہ ایک مضبوط پیغام بھی دیا کہ ہندوستان بھر کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
ٹی ایم سی وفد کا یہ دورہ تین روزہ تھا جس کے دوران انہوں نے پونچھ کے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کے ’گرے لسٹ‘ میں واپس لانے کی کوشش کرے گا

Next Post

سری نگر پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا، تین افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اننت ناگ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط

2025-05-24
سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
مقامی خبریں

فضائیہ نے طوفان میں پھنسے انڈیگو طیارہ کو محفوظ طریقہ سے اتارنے میں مکمل مدد فراہم کی

2025-05-24
مقامی خبریں

چنار کور کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

2025-05-24
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کو کھولا جائے :کانگریس

2025-05-24
مقامی خبریں

پونچھ : جنگل میں لگی آگ سے بارودی سرنگ کے دھماکے

2025-05-24
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

سری نگر پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا، تین افراد گرفتار

2025-05-24
مقامی خبریں

حکومت آئی فون پر ٹرمپ کے تازہ بیان کی مذمت کرے : کانگریس

2025-05-24
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے نارورہ علاقے میں آتشزدگی‘۵مکان خاکستر

2025-05-22
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

سری نگر پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا، تین افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.