ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکی وزراء کے ہند پاک میں اپنے ہم منصبوں سے روابط‘کشیدگی کم کرنے پرزور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-02
in اہم ترین
A A
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے ۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے اور ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔
سنگھ نے امریکی وزیر دفاع کو بتایا کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت، تربیت اور فنڈنگ کی تاریخ رہی ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع کے دفتر نے کہا’’امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹھ نے آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بات کی اور پہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں معصوم شہریوں کے المناک نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا‘‘۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستانی وزیر دفاع نے ہیگستھ کو بتایا کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت، تربیت اور فنڈنگ کی تاریخ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے دہشت گردی کی اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کی مذمت کرنا اور اجاگر کرنا ضروری ہے ۔
اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں قصورواروں، سازش کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو ہر قیمت پر انصاف کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اس پر مسٹر روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ سے فون پر بات کرنے کے بعد ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’کل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے قصورواروں، معاونین اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے دائرے میں لایا جانا چاہیے ‘‘۔
اس دوران واشنگٹن میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا ’’سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے آج ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بات کی۔ وزیر موصوف نے پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ مسٹر روبیو نے ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کی بھی ترغیب دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان میں جب عوامی حکومت آئیگی تو دونوں ممالک میں امن ہوگا

Next Post

ڈاکٹر غلام نبی فائی اشتہاری مجرم قرار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post

ڈاکٹر غلام نبی فائی اشتہاری مجرم قرار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.