جمعرات, مئی 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کے بجائے افسران کے تبادلے کے اختیارات پر متفکر:وحید پرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

سرینگر//
پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اگست ۲۰۱۹کے بعد نافذ ہونے والی تبدیلیوں کی مزاحمت کرنے کے بجائے افسران کے تبادلے کے اختیارات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔
پرہ نے نیشنل کانفرنس پر جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو نارملائز کرنے کا الزام لگایا۔
پی ڈی پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ کی طرف سے طلب کئے جانے والے ہنگامی اجلاس کے رد عمل میں جمعہ کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
پرہ نے کہا’’جموں کشمیر میں ایک پارٹی جس نے کبھی اپنا صدر ریاست اور وزیر اعظم مقرر کیا تھا آج حقوق کے بجائے تحصیلدار تقرریوں پر لڑ رہی ہے‘‘۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا’’۵۰؍ارکان اسمبلی۵؍اگست کی مزاحمت کے لیے نہیں بلکہ کے اے ایس افسروں کی ٹرانسفر کے لیے متحد ہو گئے‘۵؍اگست پر نہیں بلکہ صرف علامات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے‘‘۔
پرہ نے کہا’’آپ نے۵؍اگست کو سرنڈر کرنے اور معمول پر لانے سے شروع کیا، ان سے توقع کی کہ وہ آپ کو سہولت دیں گے کیونکہ آپ نے انہیں سہولت فراہم کی۔ اگر آپ نے موقف اختیار کیا ہوتا، اپنا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا ہوتا، پانچ ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہوتا، اور (آرٹیکل) ۳۷۰قرارداد (ریاستی درجے کی بحالی) پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہوتا، تو تبادلے آپ کے ہاتھوں میں ہوتے ‘‘۔
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے پوسٹ میں کہا’’آپ نے ۱۳جولائی (یوم شہدا کی چھٹی جس کو۲۰۱۹میں ختم کر دیا گیا تھا) کے لیے کھڑا ہونے سے انکار کر دیا، اور وقف بل محض خالی بیان بازی تھی۔ اب وہی کابینہ جس نے ایک ماہ کے اسمبلی اجلاس میں انہی بیوروکریٹس کو جسٹیفائی کیا ان کی شکایت کر رہا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خارکیف پر متعدد روسی ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک

Next Post

’آخری بار دہلی پر زور دیتے ہیں کہ وہ عوامی مندیٹ کا احترام کرتے ہوئے اسے کمزور نہ کرے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

2025-05-29
۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق
اہم ترین

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

2025-05-29
Amit shah
اہم ترین

وزیر داخلہ امت شاہ آج دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے

2025-05-29
تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار
اہم ترین

تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

2025-05-29
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

اگلے ایک ہفتے تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-05-29
اہم ترین

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

2025-05-29
’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘
اہم ترین

’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

2025-05-29
پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

2025-05-28
Next Post
’آخری بار دہلی پر زور دیتے ہیں کہ وہ عوامی مندیٹ کا احترام کرتے ہوئے اسے کمزور نہ کرے ‘

’آخری بار دہلی پر زور دیتے ہیں کہ وہ عوامی مندیٹ کا احترام کرتے ہوئے اسے کمزور نہ کرے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.