جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

چالیس روزہ چلہ کلان اختتام پذیر‘موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-31
in تازہ تریں
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/31 جنوری

وادی کشمیر میںچالیس روزہ چلہ کلان بغیر کسی بڑے پیمانے کی برف باری کے خشک موسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جبکہ بیس روزہ ’چلہ خورد‘ شروع ہوا ہے۔

چالیس روزہ چلہ کلان کے دوران گرچہ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری رہا تاہم وسیع پیمانے پر بھاری برف باری نہیں ہوئی۔

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

سری نگر میں 21 دسمبر یعنی چلہ کلان کے پہلے ہی دن شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔

معمول کے برعکس اس چلہ کلان کے دوران طویل خراب موسمی صورتحال دیکھنے کو نہیں ملی بلکہ زیادہ تر ایام نہ صرف خشک رہے بلکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سخت ترین موسم کے آخری 29 دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بارش میں 87 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران صرف 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

چلہ کلان کے اختتام کے بعد 20 روزہ چلہ خورد شروع ہوا ہے گرچہ اس میں بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کا زور زیادہ نہیں ہوتا ہے ۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 8 فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران وقفے وقفے سے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 31 جنوری کو بھی مطلع عام طور پر یا جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح کے وقت کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعد میں موسم میں بہتری واقع ہو سکتی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 2 فروری کو موسم جزوی یا مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں 3 فروری کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوراب شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وادی میں 4 فروری کو مطلع مجموعی طور پر ابرت آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 5 فروری کی صبح یا دوپہر کے بعد کہیں کہیں برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 6 سے 8 فروری تک موسم جزوی یا مجموعی طو پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے موسمیاتی ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔

گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے حالات بدل گئے، کشمیر جانے والی ٹرین بڑی کامیابی:صدر مرمو

Next Post

محبوبہ کی نتیش کمار اور نائیڈو سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

محبوبہ کی نتیش کمار اور نائیڈو سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.