بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بین ریاستی منشیات سمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش

دلی اور اتر پردیش سے دو منشیات فروش گرفتار:سری نگر پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in مقامی خبریں
A A
بین ریاستی منشیات سمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
سرینگر پولیس نے ایک بین ریاستی منشیات سمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے دلی اور اتر پردیش سے ۲منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے ایک کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پر دہ فاش کر دیا ہے ۔
ترجمان نے کہا’’بینک ٹرانزیکشنز اور کمیونیکیشن ریکارڈ سمیت تفتیش کے شواہد کی بنیاد پر بریلی اتر پردیش سے راجو گپتا اور بھجن پورہ دہلی سے محمد ابرار نامی دو اہم منشیات فروشوں کی شناخت مقامی منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرنے کے بڑے ذرائع کے طور پر کی گئی‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس پوسٹ نورباغ کے ایس آئی امن دیپ سنگھ کی قیادت میں سری نگر پولیس کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے۱۰دنوں کے دوران اتر پردیش اور دہلی میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ راجیو گپتا کو۲۳جنوری۲۰۲۵کو بریلی میں جبکہ محمد ابرار کو۲۴جنوری۲۰۲۵کو بھجن پور میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا گیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد دونوں اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔
بیان کے مطابق غازی آباد کے لونی میں ملزم سے منسلک ایک مشتبہ کورئیر پارسل کی شناخت کی گئی ہے اور عدالت کی منظوری سے اسے بازیافت کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ممکنہ اٹیچمنٹ کے لیے ملزم کے مالی لین دین اور جائیدادوں کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ معاملہ۸نومبر ۲۰۲۴کو تربل چوک، سری نگر میں معمول کی پولیس ناکہ چیکنگ کے دوران شروع ہوا جب ایک موٹر سائیکل کو روکا گیا جس کے نتیجے میں اعزاز احمد گنائی (اتھواجن پانتھہ چوک)، اویس احمد گوجری (براڑی پورہ) اور میر رومان (علی مسجد عیدگاہ) نامی۳منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے کوڈین فاسفیٹ کی۱۴۰بوتلیں‘۳۸ہزار۵سو۳۰رویے منشیات کی مشتبہ رقم‘۳ موبائل فون اور ایک ڈرون کیمرہ ضبط کیا جو مبینہ طور پر منشیات کے خریداروں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے گذشتہ روابط نے پولیس کو دہلی اوراتر پردیش کے مذکورہ۲منشیات فروشوں تک پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں اور ضبطیاں متوقع ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سری نگر پولیس منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور معاشرے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:زائد از دو درجن جنگلی علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

Next Post

کشمیر میں۲۹جنوری سے۵فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
کشمیر میں۲۹جنوری سے۵فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان

کشمیر میں۲۹جنوری سے۵فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.