جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں 29 جنوری سے 5 فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-28
in تازہ تریں
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/28 جنوری

خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 29 جنوری کی شام سے 5 فروری کی سہہ پہر تک برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 29 کی شام تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

انہوں نے کہا کہ 29 جنوری کی شام سے مغربی ہوائیں وادی میں داخل ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان مغربی ہواﺅں کے نتیجے میں وادی میں 29 جنوری کی شام سے 31 جنوری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم اور 2 فروری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ بالائی و درمیانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 فوری سے 5 فروری کی سہہ پپر تک بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے ۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ 29 جنوری کے بعد وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے ۔انہوں نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے موسمیاتی ایڈﺅئزری پر عمل کرنے کو کہا ہے ۔

ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 22.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

دریں اثنا وادی میں منگل کو بھی صبح سے ہی دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، صحنوں وغیرہ میں بیٹھے لطف اند

وز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکمرانی کا دہرا ماڈل زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا:وزیر اعلیٰ

Next Post

معراج العالم کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات

معراج العالم کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.