منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹرا میں مسافروں کو ٹرین تبدیل کرنے کی کسی تجویز کی حمایت نہیں کی جائیگی :عمر

ٹرینیں تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ٹرین کے مقصد کو شکست دے گا‘ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو بے معنی بنا دے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-13
in اہم ترین
A A
کٹرا میں مسافروں کو ٹرین تبدیل کرنے کی کسی تجویز کی حمایت نہیں کی جائیگی :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ کٹرا ریلوے اسٹیشن پر دہلی سے آ رہے مسافروں کو ٹرین تبدیل کرنے کی کسی بھی تجویز کی حمایت نہیں کی جائیگی ۔عمر عبداللہ کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہے ۔
اس سے پہلے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے وزیر اعلیٰ سے منسوب ایک بیان میں کہا تھا کہ عمرعبداللہ نے حفاظتی اقدامات کیلئے کٹرا میں ٹرین تبدیل کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے ۔
آج شام ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا ’’کسی بھی غلط فہمی کے کسی بھی امکان کو دور کرنے کے لئے، جبکہ ہم ٹرین اور اس کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرنے والے مسافروں کو محفوظ بنانے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں، مسافروں کو ٹرینیں تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ٹرین کے مقصد کو شکست دے گا اور ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو بے معنی بنا دے گا‘‘۔
پوسٹ میںوزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا ’’کٹرا یا جموں میں ٹرین / مسافروں کو یقینی طور پر چیک کریں لیکن ٹرین کی کوئی تبدیلی ہماری طرف سے حمایت نہیں کی جائے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹھوس تجویز نہیں ہے اور جب ہوگی تو ہم اپنی رائے / تجاویز دیں گے۔
اس سے پہلے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے وزیر اعلیٰ سے منسوب ایک بیان میں کہا تھا کہ عمرعبداللہ نے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کٹرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے تبادلے سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے تو لوگوں کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔
ایجنسی کے مطابق اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا’’اگر سیکورٹی خدشات ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اعتراض ہونا چاہئے۔ بہرحال، جو بھی ٹرین سے سفر کرتا ہے، وہ ان کی حفاظت اور سلامتی کا خواہاں ہے، اور ہم بھی‘‘۔
ایجنسی کے مطابق عمر نے کہا کہ جب تک خطہ مکمل طور پر معمول پر نہیں آ جاتا، اس طرح کے اقدامات قابل قبول ہونے چاہئیں۔ان کاکہنا تھا’’اگر یہ کسی بھی خطرے کو ٹالنے کے لئے ہے تو یہ ٹھیک ہے۔ آخر کار یہ ریلوے حکام پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں اور مجھے امید ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ عوام کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے گا‘‘۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگ۴ء۶کلو میٹر طویل زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور یہ ٹنل سونہ مرگ میں سیاحت کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہوگی۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ اب ہم لداخ کو جوڑنے والی زوجیلا ٹنل کے منتظر ہیں جس پر گزشتہ کئی سالوں سے کام چل رہا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے صوبائی انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ لوگ زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے خاص طور پر سونہ مرگ اورا س کے ملحقہ علاقوں کے رہنے والے لوگ کیونکہ اس ٹنل کی تعمیر سے ان کا سفر آسان ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش رہے گی کہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ میں ونٹر کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے تاکہ اس خطے میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ مل سکے ۔
گلمرگ میں بین الاقوامی پروگرام منعقد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہ اس حوالے سے یہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیرا علیٰ نے کہاکہ گلمرگ میں بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہاکہ مسلسل پانچویں سال بھی فروری کے آخر میں گلمرگ میں کھیلو انڈیا گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ گلمرگ میں جلد ہی ایک کنونشن سنٹر قائم کیا جائے گا جس سے اس سیاحتی مقام پر بڑے پروگرام منعقد کرنے میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں۶بچوں کی حالت متغیر، ایک ہسپتال میں چل بسا

Next Post

وزیراعظم کا دورہ کشمیر:سری نگر اور گاندربل میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
وزیر اعظم مودی کے سونمرگ دورے سے پہلے ناقابل تسخیر سیکورٹی حصار

وزیراعظم کا دورہ کشمیر:سری نگر اور گاندربل میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.