سرینگر//
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے حکام سے وای کشمیر میں بجلی کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔
تاریگامی نے کہا’بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی کی عدم موجودگی سے وادی کے کئی علاقوں میں سی او پی ڈی کے مریضوں کو جنریٹروں کی خدمات کا استعمال کرنا پڑتا ہے ‘۔
کمیونسٹ لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
تاریگامی نے کہا’’بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی کی عدم موجودگی سے وادی کے کئی علاقوں میں سی او پی ڈی کے مریضوں کو جنریٹروں کی خدمات کا استعمال کرنا پڑتا ہے جس سے ان کے علاج کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ‘‘۔
کمیونسٹ لیڈر نے کہا’’مزید برآں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے بیچ بجلی کی طویل بندش لوگوں کیلئے بے پناہ مشکلات کا باعث بنتی ہے ‘‘۔
تاریگامی کا پوسٹ میں کہنا تھا’’میں حکام سے بجلی کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘