نئی دہلی//
لوک سبھا نے آج ’ون نیشن ون الیکشن‘بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیج دیا۔
بل پر غور کرنے کیلئے تشکیل دی گئی جے پی سی کے کل۳۹؍اراکین ہیں، جن میں سے۲۷لوک سبھا اور۱۲راجیہ سبھا سے ہیں۔ یہ اراکین اس بل میں ترمیم سے متعلق تمام پہلوؤں پر گہرائی سے بحث کریں گے ۔
کمیٹی میں لوک سبھا کے اراکین میں پی پی چودھری، ڈاکٹر سی ایم رمیش، محترمہ بانسوری سوراج، پروشوتم بھائی روپالا، انوراگ سنگھ ٹھاکر، وشنو دیال رام، بھرتری ہری مہتاب، ڈاکٹر سمبت پاترا، انل بلونی، وشنو دت شرما، بائیجنت پانڈا، ڈاکٹر سنجے جیسوال، پرینکا گاندھی واڈرا، منیش تیواری، سکھدیو بھگت، دھرمیندر یادو، چھوٹے لال، کلیان بنرجی، ٹی ایم سیلواگناپتی، جی ایم ہریدھ بالیوگی، انل یشونت دیسائی، سپریا سولے ، ڈاکٹر شریکانت ایکناتھ شندے ، مسز شمبھاوی، کے رادھا کرشنن، چندن چوہان اور بی بلبھنی شامل ہیں ۔
کمیٹی میں راجیہ سبھا سے۱۲؍اراکین ہیں۔
راجیہ سبھا میں قانون اور انصاف کے وزیر مملکت ارجن میگھوال نے سنجے سنگھ، رندیپ سنگھ سرجے والا، ساکیت گوکھلے ، بھونیشور کلیتا، کویتا پاٹیدار، گھنشیام تیواڑی، کے لکشمن، سنجے کمار جھا، مکل واسنک، مانس رنجن، وی وجے سائی ، ریڈی اور پی ولسن کو کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔