اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر میں منشیات کے کاروبار سے حاصل شدہ گاڑی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-11
in مقامی خبریں
A A
اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد کو منسلک کر دیا ہے ۔
منشیات فروش کی شناخت غلام حسن بانڈرو عرف قاسم ولد ولی محمد ساکن سوتکی پورہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ پولیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کی۵۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کو منسلک کر دیا۔
منشیات فروش کی شناخت غلام حسن بانڈرو عرف قاسم ولد ولی محمد ساکن سوتکی پورہ کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن سری گفوارہ نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے جاری تیز کوششوں کے ایک حصے کے طور پر انجام دی ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’ملزم، جو ایک عادی مجرم ہے ، کی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی اس کی ایک ہسٹری ہے اور اس کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے اور پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر۲۰۱۴/۰۴؍اور۲۰۲۱/۷۴درج ہیں‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ یہ معاملات غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی بہبود کو نقصان پہنچانے کی اس کی بار بار کوششوں کو واضح کرتے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائیداد کی ضبطی سے منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو ایک مضبوط پیغام جاتا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس دوران پولیس نے سری نگر میں منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی دو منشیات فروشوں کی ایک گاڑی کوضبط کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر پولیس نے دو منشایت فروشوں کی منشیات کاروبار سے حاصل کی گئی ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے ۔انہوں نے ان منشیات فروش کی شناخت آصف احمد شیخ اور عارف احمد شیخ ساکنان بابا پپورہ برتھنہ کے طور پر کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملزمین کو این ڈی پی ایس ایکٹ۲۰/۸کے تحت پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۱۳۶کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کیس کی مالی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گاڑی ان ملزمان کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کی ضبطی این ڈی پی ایس کے ۶۸؍ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خشک موسم کے بیچ سرد کی شدت میں مزید اضافہ

Next Post

جموں کشمیر حکومت نے ریزرویشن قوانین پر وزارتی پینل تشکیل دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں

جموں کشمیر حکومت نے ریزرویشن قوانین پر وزارتی پینل تشکیل دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.