اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر حکومت نے ریزرویشن قوانین پر وزارتی پینل تشکیل دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-11
in اہم ترین
A A
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
جموں کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں موجودہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف شکایات پر غور کرنے کیلئے تین رکنی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل کو منگل کو منظوری دے دی۔
ذیلی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے ذریعے دی گئی تھی۔
حکم نامے کے مطابق وزراء سکینہ مسعود ایتو، ستیش شرما اور جاوید رانا ذیلی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
یہ ذیلی کمیٹی وزیر اعلی عمر عبداللہ کی سربراہی میں کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
چیف منسٹر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا تھا’’ریزرویشن کے بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ ہمارے نوجوان، خاص طور پر اوپن کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ریزرویشن کے دائرے میں لایا گیا ہے، جو اپنے حقوق میں کوئی کمی نہیں چاہتے ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ کا مزید کہنا تھا’’اس لئے کابینہ نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تین وزراء شامل ہوں گے اور کابینہ نے ان سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک جامع نقطہ نظر اختیار کریں‘‘۔
مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریزرو کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ برادریوں کو شامل کرنے اور کوٹہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر میں ریزرویشن ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں ریزرویشن کوٹہ کو۷۰ فیصد تک بڑھانے کے مرکز کے اقدام پر اعتراضات بڑھ رہے ہیں۔
یہ حالیہ اعلانات کے بعد ہوا ہے جس میں پہاڑیوں اور دیگر قبائل کیلئے الگ سے ۱۰ فیصد ریزرویشن متعارف کرانے اور او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) کوٹہ کو بڑھا کر ۸ فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ (پی ٹی آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط:پولیس

Next Post

کانگریس عمر عبداللہ کی حکومت میں شامل نہیں ہو رہی ہے :قرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

کانگریس عمر عبداللہ کی حکومت میں شامل نہیں ہو رہی ہے :قرہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.