پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیوں ہو رہی ہے؟

’یہ احتجاج صرف صدارتی آرڈیننس کے خلاف نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی ہے‘احتجاج جاری رہے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-08
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیوں ہو رہی ہے؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

سرینگر//(ویب ڈیسک)
’’یہ احتجاج صرف صدارتی آرڈیننس کے خلاف نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی ہے۔ ہماری ریاست اور اس کے شہریوں کے حقوق کیلئے یہ احتجاج جاری رہے گا‘‘۔
یہ کہنا ہے شوکت نواز میر کا جو پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں مرکزی انجمنِ تاجران کے صدر ہیں۔
پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں دو روز سے متنازع ’پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر صدارتی آرڈیننس‘ کے خلاف پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور معطل ہیں۔
پاکستان کے زیرقبضہ کشمیرمیں یکم نومبر ۲۰۲۴ کو ’پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس‘نافذ کیا گیا۔
پاکستان کے زیرقبضہ کشمیرکی سپریم کورٹ نے صدارتی آرڈیننس معطل کر رکھا ہے، تاہم مظاہرین اس کے تحت قائم مقدمات اور گرفتار افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس آرڈیننس کے تحت احتجاج کرنے والے افراد کو ضلعی مجسٹریٹ سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہو گی اور احتجاج کے دوران کسی قسم کے ہتھیار، ڈنڈے یا سڑکوں کی بندش کی اجازت نہیں ہو گی۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جمعرات کو شروع ہونے والے احتجاج کے باعث مظفر آباد سمیت تمام اضلاع میں سڑکیں بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج اور کاروباری مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔
حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار بے نتیجہ رہے ہیں جب کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
متنازع قانون کو پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کی سپریم کورٹ نے معطل کر رکھا ہے تاہم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کی جانب سے اس آرڈیننس کو واپس لینے اور گرفتار افراد کی رہائی کے بغیر احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں ہے۔
گزشتہ سال پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی جیسے مطالبات پر احتجاجی شریک شروع ہوئی تھی۔ان احتجاجی مظاہروں کے دوران مظفرآباد میں پاکستان کی پیراملٹری فورسز کے ساتھ تصادم میں کم از کم تین افراد مارے گئے تھے۔
پاکستان کی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے آٹے اور بجلی پر سبسڈی برقرار رکھنے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاجر تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ حکومت ایک بار پھر آٹے اور بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے جس کی پیش بندی کیلئے یہ آرڈیننس لایا گیا ہے۔
متنازع قانون نافذ ہوتے ہی جہاں ایک جانب کشمیر کی قوم پرست جماعتوں کے ’اتحاد آل پارٹیز رابطہ کمیٹی‘ نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تو دوسری جانب حکومت نے ان مظاہروں میں شامل افراد کے خلاف پے در پے مقدمات درج کرنا شروع کر دیے۔
آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے ترجمان حارث قدیر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اس قانون کے تحت اب تک۱۳ مقدمات درج ہو چکے ہیں جن میں کم از کم ۳۰۰ سیاسی کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ان میں زیادہ تعداد قوم پرست جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مختلف دھڑوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔
ان مقدمات میں دو صحافیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے مطابق کوٹلی، راولاکوٹ اور مظفرآباد سمیت کئی اضلاع میں کم از کم ۷۱؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
شوکت نواز میر کے مطابق یہ قانون آزادیٔ اظہار اور احتجاج کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد کشمیر میں لگ بھگ دو سال سے جاری عوامی تحریک کو ختم کرنا ہے۔
اْن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال احتجاجی تحریک کے بعد حکومت آٹے اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر رضامند ہو گئی تھی۔ لیکن اب پھر یہ خدشہ ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے دوران یہ سبسڈی ختم کرنا چاہتی ہے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے غیر معینہ مدت تک احتجاج کی کال کے بعد حکومت نے اس احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے مختلف تدابیر اختیار کی ہیں۔
جمعرات کو مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کے بعد حکومت کے ترجمان پیر مظہر سعید شاہ نے ایک بار پھر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
رات گئے مظفرآباد میں دیگر حکومتی وزرا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اْنہوں نے احتجاج کو جمہوری حق قرار دیتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی۔
اْن کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس اس وقت معطل ہے، لہذٰا مل کر اس معاملے کا کوئی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
آرڈیننس کی واپسی اور گرفتار افراد کی رہائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کو سپریم کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔ گرفتار افراد کا معاملہ قانون کے مطابق حل ہو گا اور حکومت عدالتی احکامات میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی میںگاڑی حادثےکا شکار ‘ایک ہلاک ‘ دوسرا زخمی

Next Post

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
Next Post

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.