جموں//
جموں کشمیر کے ریاسی ضلع میں ہفتہ کے روز ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو گاڑی تھرل سے شکاری کی طرف جاتے ہوئے ضلع کے مہور علاقے میں سڑک سے پھسل گئی اور سڑک / باندھ سے تقریباً۲۰۰ فٹ نیچے گر گئی۔
حادثے میں ایک شخص نور جمال ولد نور حسین ساکن شکاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عبدالرشید ولد غلام قاسم شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد اور پولیس نے فوری طور پر سی ایچ سی موہور منتقل کیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے حادثے میں ایک شخص کی موت اور ایک اور شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔