منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے ۹ پروجیکٹوں کا افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-08
in اہم ترین
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے ۹ پروجیکٹوں کا افتتاح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی ) کے۹ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جو عالمی بینک کی مالی اعانت سے چل رہا ہے ۔
سنہانے اس موقع پر جموں و کشمیر کیلئے اپ گریڈ شدہ بلڈنگ کوڈز کی بھی نقاب کشائی کی ۔ پروجیکٹوں کو جے اینڈ کے اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی ( جے اینڈ کے ای آر اے ) نے انجام دیا تھا ۔
اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنرنے کہا ’’ یہ ہمارا عزم ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے جدید بنایا جائے اور لوگوں کیلئے زندگی کی آسانی کو یقینی بنایا جائے ۔ ‘‘
جے ٹی ایف آر پی کے کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جو برسوں سے رُکے ہوئے تھے ، مکمل ہو چکے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ یہ دور دراز علاقوں کی تیزی سے توسیع اور جدید کاری ، دیہی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے اور ہنگامی خدمات کے محکمے کو موثر ردِ عمل کیلئے فعال کرنے کی راہ ہموار کرے گا ۔
سنہا نے کہا کہ عام لوگوں کو عوامی منصوبوں کے ثمرات سے محروم رکھنا جرم ہے ۔ ترقیاتی کاموں کے ثمرات ہر شہری تک پہنچنے چاہئیں اور دستیاب وسائل اور فنڈز کو لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئیے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط بناتے ہوئے نئے پروجیکٹ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے ۔
سنہا نے جے اینڈ کے ای آر اے اور جے ٹی ایف آر پی کو ہدایت دی کہ وہ۲۰۱۴ کے سیلاب کے دوران تباہ شدہ پلوں اور سڑکوں کی نشاندہی کریں اور ان کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کریں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ ماہرین کو ایک تفصیلی مطالعہ کرنے ، ضروری مداخلت کرنے اور دریائے جہلم اور توی کیلئے تباہی کے خطرے کو کم کرنے کا ایک مضبوط طریقہ کار تیارکرنے کیلئے تعینات کیا جانا چاہئے ۔
جے ٹی ایف آر پی کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرکو بتایا گیا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے جے ٹی ایف آر پی کے تحت ۷۹ء۴۲۸ کروڑ روپے کی لاگت کے کل۲۱۳ ذیلی منصوبوں میں سے ۱۳۲ ذیلی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ۸۱پروجیکٹوں پر عملدرآمد آخری مرحلے میں ہے ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جے اینڈ کے ای آر اے اور جے ٹی ایف آر پی کو نئے پروجیکٹوں کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے مکمل شدہ پروجیکٹوں کا ایک مجموعہ مرتب کریں جس میں کئے گئے کام کو نمایاں کیا جائے ۔
الیفٹیننٹ گورنرنے متعلقہ حکام سے مزید کہا کہ وہ مستقبل کا ایک جامع لائحہ عمل تیار کریں اور اس کے موثر نفاذ کیلئے مشن یوتھ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تربیتی پروگرام منعقد کرنے کیلئے کام کریں ۔
ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ چیف ایگزیکٹو آفیسر جے کے ای آر اے /جے ٹی ایف آر پی نے لیفٹیننٹ گورنرکو۳۵ء۱۳۷ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا جن کا آج افتتاح کیا گیا ۔
اس موقع پر جے اینڈ کے ای آر اے اور جے ٹی ایف آر پی کے مختلف ونگز کے ڈائریکٹرز ڈاکٹر میناکشی ٹھاکر ۔ مسٹر افتخار اے حکیم ، مسٹر جاوید اقبال بخاری ، مسٹر افتخار احمد وانی ، مسٹر اجے کمار راجو ، مسٹر تصوف امین کے علاوہ کنسلٹنٹس ، پروجیکٹ منیجر اور متعلقہ ایجنسیوں کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں جے سی بی الٹنے سے اس کا آپریٹرہلاک

Next Post

بنگلو سے حزب المجاہدین کا مشتبہ جنگجو گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بنگلو سے حزب المجاہدین کا مشتبہ جنگجو گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.