سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں منگل کی صبح ایک نالے سے ریت نکالنے کے دوران جے سی بی کے الٹنے کے نتیجے میں اس کے آپریٹر کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں میں منگل کی صبح رمبیرا نالے سے ایک جی سی بی ریت نکالنے کے دوران الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کا آپریٹر شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ زخمی آپریٹر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی آپریٹر کی شناخت بلال احمد لون ساکن گنا پورہ بالا پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کی ہے ۔