سرینگر//(ویب ڈیسک)
کرناٹک اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں حزب المجاہدین کے ایک مشتبہ دہشت گرد کو بنگلورو میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ملزم طالب حسین کو ۵ جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حسین اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ جموں و کشمیر سے فرار ہو گیا تھا کیونکہ مسلح افواج نے اس کی تلاش میں تیزی لائی تھی اور وہ بنگلورو میں چھپا ہوا تھا۔
حسین نے مبینہ طور پر شہر کے سریرام پورہ کی ایک مسجد میں پناہ لی تھی اور نماز جمعہ کے دوران خطبہ دیا کرتا تھا۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے حسین کی شہر سے گرفتاری کی تصدیق کی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بومئی نے صحافیوں کو بتایا، ’ہاں‘۔
ان کاکہنا تھا’’عام طور پر پولیس ان جیسے لوگوں پر نظر رکھتی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کو جو بھی مدد درکار ہوگی ہم فراہم کریں گے۔ ماضی میں بھی سرسی اور بھٹکل میں ایسی گرفتاریاں ہوئی ہیں‘‘۔بومئی نے کہا’’جموں اور کشمیر پولیس نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔‘‘