بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ: سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدت بڑھ گئی

Cold

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۲نومبر

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے کے ساتھ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے سے رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نکے مطابق وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں بالترتیب منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بارہمولہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ ہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ میں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ :تحقیقات کررہے ہیں :فوج

Next Post

ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کےلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائیگی:رانا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
ڈبل راشن کی فراہمی کا فیصلہ جنوری تک متوقع

ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کےلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائیگی:رانا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.