جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بی جے پی آرٹیکل 370 کا استعمال مہاراشٹر اور جھارکھنڈ انتخابات جیتنے کےلئے کر رہی ہے: فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-16
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۱۶ نومبر

نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کو لے کر کانگریس پر بی جے پی کے حملے کا مقصد اپوزیشن پارٹی کو کمزور کرنا اور مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں انتخابات جیتنا ہے۔

تاہم سینئر لیڈر نے کہا کہ وہ کانگریس کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور امید ظاہر کی کہ انڈیا بلاک دونوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

یہاں ایک نجی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہیں جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ ملنے کی واپسی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔

جموں کشمیر اسمبلی میں حال ہی میں منظور کی گئی قرارداد میں دفعہ 370 کی بحالی کا کوئی ذکر نہ کرنے کے کانگریس قائدین کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر این سی صدر نے کہا کہ ان کا اپنا مقصد ہے کیونکہ ان کی پارٹی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حملے ہو رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ صرف انتخابات جیتنے کے لئے ان پر بار بار چیخ رہے ہیں۔

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا”وہ (بی جے پی) سوچ رہے ہیں کہ وہ کانگریس کو کمزور کر دیں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے“۔

قرارداد کو آرٹیکل 370 سے جوڑ کر اس پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نیشنل کانفرنس حکومت کی کشمیر میں مقیم سیاسی جماعتوں کی تنقید پر عبداللہ نے کہا کہ وہ سوال اٹھانے کے لئے آزاد ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا ” ہمارا انتخابی منشور عوام کے سامنے ہے اور ہم اس پر عمل کر رہے ہیں“۔

جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا”آپ ریاست کی بحالی کی قرارداد پر مرکز سے کس قسم کا جواب چاہتے ہیں؟ یہ (این سی) حکومت کب سے بنی ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ریاست کا درجہ آسمان سے گر جائے؟“

این سی صدر نے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔” اس سے پہلے کچھ لوگ کہا کرتے تھے کہ (جموں و کشمیر میں) اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے لیکن انتخابات ہوئے۔ انہوں (بی جے پی) نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ وہ حکومت بنائیں گے لیکن کیا ہوا“؟

امیت شاہ کے اس بیان پر کہ مودی اہم اپوزیشن رہنماو¿ں کی مخالفت کے باوجود وقف قانون میں ترمیم کرنے کےلئے پرعزم ہیں‘فاروق عبداللہ کہا”وہ ہندوستان کے مالک ہیں۔ اسے وہی کرنے دو جو وہ چاہتا ہے۔ وہ بادشاہ ہے“۔

بی جے پی کے’ بٹیں گے توکٹیں گے ‘نعرے کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس صدر نے کہا”اس نعرے کا کیا مطلب ہے؟ کیا ہم ایک نہیں ہیں؟ کیا ہندوستان متحد نہیں ہے؟ ہندوستان تنوع میں اتحاد کے بارے میں ہے۔ جب تک ہم اپنے تنوع کو مضبوط کریں گے، ہندوستان مضبوط رہے گا۔ ہمیں ایک مضبوط ہندوستان کے لئے تنوع کو مضبوط کرنا ہوگا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این سی ، کانگریس کو خصوصی درجے کی قرار داد پر ابہام کو دور کریں:محبوبہ

Next Post

جموںکشمیر میں پنچایتی انتخابات جلد ہوں گے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جموںکشمیر میں پنچایتی انتخابات جلد ہوں گے:ایل جی سنہا

جموںکشمیر میں پنچایتی انتخابات جلد ہوں گے:ایل جی سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.