کانپور/۲نومبر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کو ’بدقسمتی‘قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ سکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ہے۔
سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وادی میں ہونے والے حملوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔
یوپی کے کانپور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا”یہ سیکورٹی کوتاہیوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ پہلے کے مقابلے میں حملوں میں کمی آئی ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز چوکس ہیں، ایسی صورتحال آئے گی کہ وہاں (جموں و کشمیر) سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا اور جموں و کشمیر تیزی سے ترقی کرے گا“۔
سنگھ نے کہا کہ جو حملے ہوئے وہ افسوسناک تھے، ہماری سکیورٹی فورسز بھی منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اتنے سارے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ (ایجنسیاں)