سرینگر//
جموںکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ خطے کو دوبارہ غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
رینا نے ضلع بڈگام میں ڈاکٹر شاہنواز ڈار کی رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بندوقوں اور دستی بموں کا یہ کاروبار ابھی بند ہونا چاہئے کیونکہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
ڈاکٹرڈار ان سات لوگوں میں شامل تھے جو ۲۰ اکتوبر کو گاندربل ضلع میں گگن گیر ٹبل کی تعمیر کے مقام پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تھے۔
رینا نے کہا کہ بہت محنت کے ذریعے جموں کشمیر میں امن اور ترقی واپس آئی ہے لیکن علاقے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ جہاں حکومت اور سیکورٹی فورسز صورتحال سے نمٹنے میں اپنا کام کریں گے وہیں جموں و کشمیر کے عوام کو بھی امن و استحکام برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ (ایجنسیاں)










