سرینگر//
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کے ممکنہ خطرے کے بارے میں افواہیں موصول ہونے کے بعد منگل کے روز سیکورٹی گرڈ کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سرینگر ہوائی اڈے پر ممبئی سے یہاں آنے والی انڈیگو کی پرواز میں بم ہونے کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی تھی۔
حکام نے اس پرواز کی مکمل تلاشی لی جو شام تقریباً شام کے ۵ بجکر ۲۰ منٹ جموں کے راستے دہلی کے لئے اڑان بھرنے والی تھی۔
ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک سینئر افسر نے کہا’’حالانکہ، یہ ایک دھوکہ ثابت ہوا‘‘۔
عہدیدار نے کہا کہ فرضی کال نے فلائٹ آپریشن کو متاثر نہیں کیا۔ (ایجنسیاں)