جموں//
جموں میں ایک ۱۳سالہ لڑکی کو اغوا کے۲۴ گھنٹوں کے اندر اس کے نابالغ اغوا کار کے چنگل سے بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ کی ماں کی تحریری شکایت کے بعد بدھ کو بہار میں مبینہ اغوا کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سانبا ضلع کے پولیس چوکی سپول میں اپنی شکایت میں خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی نابالغ بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کرلیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مغوی لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ خصوصی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور آخر کار تکنیکی تجزیے کے ساتھ کافی کوشش کے بعد لڑکی کو جموں کے فلین منڈل علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔