ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے: فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-09
in اہم ترین
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
نیشنل کانفرنس (این سی) کے سربراہ ‘فاروق عبداللہ نے منگل کو کہا کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے۔
فاروق نے کہا کہ عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ۵؍ اگست کو لئے گئے فیصلے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
عمر عبداللہ نے بڈگام سیٹ پر پی ڈی پی کے آغا سید منتظر مہدی کو ۱۸ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
اس سے پہلے عمر عبداللہ نے جیت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جو بھی منڈیٹ ہوگا اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہوگا وہ آج دوپہر تک سامنے آئے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’ہمیں جیت کی ہی امید ہے باقی سب اللہ تعالیٰ تک ہے جموں وکشمیر کے لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہوگا وہ آج دوپہر تک سامنے آئے گا‘‘۔
انتخابات میں شفافیت ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’شفافیت ہونی چاہئے اس کے بغیر جمہوریت میں فائدہ ہی کیا ہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا’’جو بھی ہوگا وہ شفافیت کے ساتھ ہونا چاہئے ، لوگوں کے منڈیٹ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے اگر لوگوں کا منڈیٹ بی جے پی کے خلاف ہوگا تو ان کو اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’جس طرح ہم نے پارلیمنٹ الیکشن کے دوران لوگوں کے منڈیٹ کو تسلیم کیا اسی طرح جو بھی لوگوں کا فیصلہ آئے گا اس کو تسلیم کیا جانا چاہئے ‘‘۔
الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’ہم نے الائنس الیکشن میں کامیابی کے لئے کیا ہے انشاللہ ہم کامیاب ہوں گے ۔‘‘
اس دوران نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی جیت جموں وکشمیر کے لوگوں کی جیت ہے ۔
صادق نے کہا کہ جو ٹرنڈز آرہے ہیں انشاللہ نیشنل کانفرنس اپنے دم پر حکومت بنائے گی۔
این سی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کوزڈی بل نشست پر جیت درج کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
صادق نے کہا’’یہ جیت جموں وکشمیر کے لوگوں کی جیت ہے جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جس طرح کے ٹرنڈز آ رہے ہیں تو انشاللہ نیشنل کانفرنس اپنے دم پر حکومت بنائے گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے بھی جموں خطے سے بھی اچھے ٹرنڈز آ رہے ہیں۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

Next Post

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.