بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

نئی حکومت مرکز کے ساتھ مخاصمانہ تعلقات کی متحمل نہیں ہو سکتی ‘لوگوں کا ووٹ ضائع نہیں کریں گے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-09
in اہم ترین
A A
امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

Omar Abdullah

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ عمرعبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ مرکزاور لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا جموںکشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے ۔
عمر نے کہا کہ جموںکشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی ۔
این سی نائب صدر‘ جنہوں نے گاندربل اور بڈگام اسمبلی حلقوں سے کامیابی حاصل کی ‘ نے آج شام یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ مرکز جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کرے گا اور جموں کشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر یہاں کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گا‘‘ ۔
عمر نے کہا’’ جموں کشمیر میں نئی حکومت کا جو بھی وزیر اعلیٰ ہوگا میں توقع رکھوں گا کہ وہ دہلی جائیگا اور وزیر داخلہ اور دوسرے لیڈروں سے ملاقات کرے گا اور ان پر زور دے گا کہ جموں کشمیر میں لوگوں کا منڈیٹ ریاستی درجے کی بحال کیلئے ہے ‘ترقی اور امن کیلئے ہے اور جو کوئی بھی وزیر اعلیٰ ہو گا وہ نئی دہلی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرے گا ۔جموں کشمیر کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔جموں کشمیر مرکز کے ساتھ مخاصمانہ تعلقات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کی راہیں تلاش کرنی ہو گی ‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا’’پی ایم مودی نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے اور میں نے ان کی ایسی کوئی تقریر نہیں سنی جس میں انہوں نے یہ کہا ہو کہ ریاستی درجہ تب بحال ہو گا اگر بی جے پی اقتدار میں آئیگی‘یا یہ کہ اگر لوگوں نے بی جے پی کو اقتدار میں نہیں لایا تو انہیں اس کی سزا دی جائیگی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کے بعد ریاستی درجہ بحال ہو گا‘‘۔
این سی کے نائب صدر نے کہا کہ اس سے اب کوئی مقصد حاصل نہیں ہو گا اگر بی جے پی اپنے پانچ لوگوں کو اسمبلی میں نامزد کرتی ہے ۔ان کاکہنا تھا’’بی جے پی کو لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ایل جی کو لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ۔ان پانچ سیٹوں کو پُرکیا جاناچاہیے‘لیکن ان کی نامزدگی منتخبہ حکومت کی جانب سے کی جانی چاہیے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ ایل جی سے درخواست کریں گے کہ وہ نئی حکومت کی سفارش پر پانچ ارکان اسمبلی کو نامزد کریں۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ جموں میں جہاں جہاں سے حمایت ملتی ہے ‘ ہم لیں گے ۔انہوں نے کہا ’’میں مانتا ہوں کہ اس منڈیٹ میں ہمیں بہت احتیاط برتنی ہو گی ۔جموںکے لوگوں کو نہیں لگنا چاہیے کہ ان کی اس حکومت میں کوئی آواز نہیں ہے ۔میں مان کر چلتا ہوں کہ ہمیں ریاست کا درجہ ملتا ہے تو حکومت کو کوشش کرنی چاہئے کہ ود بارہ قانون ساز کونسل قائم ہو تاکہ جموں سے نمائندوں کو نامزد کیا جا سکے تاکہ ان کی آواز حکومت میں ہو ‘‘۔
اس سوال کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انہیں جموں کشمیر کا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے‘ عمر نے کہا کہ یہ فیصلہ اتحادیوں کو مل کر لینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ این سی قانون ساز پارٹی کا ابھی اجلاس نہیں ہوا ہے ۔پہلے این سی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہو‘ میں وزارت اعلیٰ کی دعویداری نہیں کررہا ہوں ۔یہ کام ایلائنس اور منتخب ممبران کا ہے کہ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ جموںکشمیر کا وزیر اعلیٰ کون ہو نا چاہئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ایک دو دن میں این سی کی قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کرنا ہو گا جس میں لیڈر کا انتخاب ہو گا اپھر ایلائنس کے ساتھ بیٹھ کر طے کیا جائیگا کہ ایلائنس کی قیادت کون کرے گا ۔اس کے بعد جب حمایت کا خطوط مل جائیں گے تو پھر ایلائنس کی طرف سے ایل جی سے وقت مانگا جائیگا اور حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائیگا ۔اس کے بعد ایل جی پر منحصر ہے کہ وہ اگلا قدم کیا لیں گے‘‘ ۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ۲۰۱۸ کے بعد جموں کشمیر میں دو بارہ جمہوری نظام قائم ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ عام طور پر لوگوں نے بی جے پی کی جموں کشمیر میں سیاست کیخلاف ووٹ دیا ہے ۔’’ بی جے پی نے این سی کو سیاسی نشانہ بنانے کی کوشش کی ‘ کمزور کرنے کی کوشش کی‘ متبادل جماعتیں بنانے کی کوشش کی ‘ آج ان کا نام و نشان مٹ گیا ۔ لیکن بڑی بات یہ ہے کہ کشمیر جموں کے پہاڑی علاقے یہاں ووٹوں کا تقسیم نہیں ہوا ۔ لوگوں نے سمجھداری سے ووٹوں کا استعمال کیا ۔ ہم ایلائنس کے لوگ ذمہ داری ہے کہ ۵ برسوں میں صاف ستھری اور ایسی حکومت کو ان کی امیدوں پر کھری اترے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ جو نتائج سامنے آئے ہیں میں کہہ سکتا ہوں کہ امید سے زیادہ سیٹیں ملیں۔’’اگر الیکشن سے پہلے آپ کہتے کہ این سی کو اتنی سیٹیں ملیں گی تو شاید میں نہیں مانتا ۔ خاص کر لوک سبھا میں جو ہمارا حال ہوا‘‘ ۔
این سی نائب صدر نے کہا ’’کچھ پارٹیوں کو لگا تھا کہ وہ مرکز کی مدد سے کچھ نشستیں حاصل کر سکیں گے ‘ نہیں کر سکیں۔میں مانتا ہوں کہ این سی کو کچھ ایسے لوگوں سے بھی ووٹ ملے ہوں گے جو این سی کو کبھی بھی ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں تھے ‘لیکن اس بار صرف بی جے پی اور اس کی سازشوں کو روکنے کیلئے وہ این سی کو ایک موقعہ دینے کیلئے تیار تھے ۔اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ۔ہم لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں اور اپنا کام کریں ‘‘۔
کانگریس کی کار کردی پر این سی نائب صدر نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ اتحاد کو اتنی نشستیں ملیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ اس سے کم نہیں ملیں ۔ہمیں جو منڈیت مل گیا اس کا احترام کرنا ہو گا ۔ جتنی ملیں بہت بڑی بات ہے ‘ جتنی ملیں میں اس کا شکر گزار ہوں ۔‘‘
اس سے پہلے بڈگام میںجیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عمر عبداللہ نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں سے نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں تاہم یہاں کے لوگوں نے ان طاقتوں کو آج جواب دیا ہے ۔
عمر نے کہا’’ جو لوگ ہمیں ختم کرنے کیلئے میدان میں آگئے تھے وہ خود ہی…آج ان کا کوئی نام نشان نہیں ہے ۔لیکن اب ہماری ذمہ داراں بڑھ جاتی ہیں ۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم کام کے ذریعے خود کو ان ووٹوں کے قابل اورلائق سمجھیںجو کہ ہماری اگلے پانچ سال میں کوشش رہے گی ‘‘۔
این سی نائب صدر نے بڈگام اور گاندربل کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
عمر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو منڈیٹ دیا ہے اور ہم بھی اس پر کھرا اترنے کی بھر پورکوشش کریں گے ۔
این سی نائب صدر عمر عبداللہ نے مبارکبادی پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر میں ’انڈیا ‘ جیت گیا۔۔۔این سی کانگریس اتحاد کو۴۸ نشستیں ملیں ‘ بی جے پی جموں صوبے کے ۲۹ ؍اسمبلی حلقوں میں کامیاب

Next Post

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے: فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
FAROOQ-ABDULLAH

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.