ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں ’انڈیا ‘ جیت گیا۔۔۔این سی کانگریس اتحاد کو۴۸ نشستیں ملیں ‘ بی جے پی جموں صوبے کے ۲۹ ؍اسمبلی حلقوں میں کامیاب

پی ڈی پی تین نشستوں تک محدود‘ پیپلز کانفرنس ایک سیٹ جبکہ آزاد امیدوار سات حلقوں میں فاتح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-09
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر میں ’انڈیا ‘ جیت گیا۔۔۔این سی کانگریس اتحاد کو۴۸ نشستیں ملیں ‘ بی جے پی جموں صوبے کے ۲۹ ؍اسمبلی حلقوں میں کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر///
دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد جموںکشمیر میں منعقدہ پہلے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کانگریس الائنس نے سادہ اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے کی راہ ہموار کی ۔
جموں وکشمیر اسمبلی کی۹۰سیٹوں میں سے این سی ، کانگریس اتحاد نے۴۸سیٹیں حاصل کرکے۴۶کے اکثریتی ہندسہ عبور کیا۔
تجربہ کار سیاست دان فاروق عبداللہ کی قیادت میں، این سی نے۴۲نشستیں حاصل کیں، جن میں کشمیر صوبے سے۳۵؍اور جموں سے سات سیٹیں شامل ہیں۔
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے اس بار وادی کشمیر میں۴۰نشستوں پر امیدوار کھڑا کئے تھے ۔ این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل سے اپنی دونوں سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کی۔
نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ، این سی صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے یک طرفہ فیصلے کو یہاں کے لوگوں نے مسترد کیا ہے ۔
فاروق عبداللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ عمر حکومت کے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔
کانگریس نے اس بار کے الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور صرف چھ سیٹوں پر ہی کامیابی حاصل کی جن میں پانچ کشمیر صوبے سے ہیں۔
جموں میں کانگریس کو صرف راجوری کی سیٹ پر جیت نصیب ہوئی‘سال۲۰۱۴کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو جموں میں پانچ سیٹیں ملی تھیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے خطے سے ۲۹نشستیں جیت لیں۔
کشمیر صوبے میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں مل پائی جبکہ بھاجپا صدر رویندر رینا نوشہرہ سیٹ ہار گئے جو بی جے پی کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے ۔
کشمیر صوبے میں نیشنل کانفرنس کا غلبہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ سری نگر ضلع کی آٹھ نشستوں پر نیشنل کانفرنس نے آٹھ میں سے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
سری نگر میں اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور سابق میئر جنید عظیم متو کو بھی ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
شمالی ضلع کپواڑہ میں نیشنل کانفرنس نے پانچ میں سے تین نشستیں جیت کر تاریخ رقم کی تاہم پارٹی کے ایک سینئر لیڈر ناصر اسلم وانی کو پی ڈی پی کے فیاض میر نے شکست دی ۔
شمالی ضلع بارہ مولہ میں نیشنل کانفرنس نے سات میں سے چھ سیٹوں پر قبضہ جمایا یہاں پر سابق ڈپٹی چیف منسٹر مظفر بیگ اور سابق وزرا بشارت بخاری، تاج محی الدین، غلام حسن میر اور عمران رضا انصاری جیسے قدر آور لیڈر وں کو بھی شکست کا سامنا کرناپڑا۔
ممبر پارلیمان انجینئر رشید کے بھائی خورشید شیخ نے لنگیٹ سیٹ جیتی جبکہ پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون ہندواڑہ سے جیت گئے ۔
جنوبی کشمیر جو ہمیشہ سے ہی پی ڈی پی کا گڑھ رہا ہے وہاں پر اس بار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار‘جن میں اس پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی بھی شامل ہیں‘ ہار گئے ۔ جنوبی کشمیر کی سولہ نشستوں میں سے نیشنل کانفرنس نے دس سیٹیں جیت لی۔
جنوبی کشمیر میں جن بڑے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرناپڑا ، اُن میں التجا مفتی کے علاوہ عبدالرحمن ویری ، سرتاج مدنی اور محبوب بیگ شامل ہیں۔
اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اپنے ہی گھر میں پی ڈی پی کے امیدوار نیشنل کانفرنس سے ہار گئے ۔
پی ڈی پی سال۲۰۱۴کے اسمبلی انتخابات میں واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئی تھی اور بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار بنائی۔
دریں اثنا جموں صوبے میں بی جے پی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے۲۹سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ جموں میں کانگریس کے سینئر لیڈررمن بھلہ اور چودھری لال سنگھ بھی ہار گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں خطے میں کانگریس کی کارکردگی مایوس کن‘ صرف ایک نشست جیت لی

Next Post

امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.