ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوگ اسمبلی انتخابات میں سو چ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں

لوک سبھا الیکشن میں جذبات سے کام لیا ‘ اس الیکشن میں اس غلطی کی گنجائش نہیں :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-12
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر/۱۱ستمبر
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں سو چ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
عمر نے کہاکہ پارلیمانی الیکشن میں جذباتی ہو کر بہت سے لوگوں نے انجینئر رشید کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ۔
این سی نائب صدر کے مطابق انجینئر رشید کو ضمانت ملنے پر بی جے پی نے اس کا خیر مقدم کیا اور جب اروند کجروال کو ضمانت پر چھوڑا گیا تو بی جے پی نے اس کی مخالفت کی جس سے یہ عیاں ہو رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں تو دال میں کچھ کالا نظر آر ہا ہے ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر کشمیر کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے میں غلطی کی تو بی جے پی کی سازش کامیاب ہوگی اور اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے کشمیر کے لوگوں کواس بار اپنی عقل کا استعمال کرنا ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار عمر نے کپواڑہ میں لوگوں سے خطاب کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے شمالی کشمیر کے لوگوں سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی استعمال کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں جذباتی ہوکر بہت سے لوگو ں نے ووٹ کا استعمال کیا لیکن اس الیکشن میں اس طرح سے غلطی دہرانے کی گنجائش نہیں ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ یہاں کے عوام کے ووٹوں کو تقسیم کرکے یہاں کی آواز کو کمزور کرنے کی بدترین سازشیں جاری ہیں ، جن کا یہاں کے عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دینا ہوگا۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جمو ںوکشمیر کے عوام کے حقوق کی بات کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے کا بھی وعدہ کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین کو یہ بات راس نہیں آتی ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جموں کشمیر کے عوام کے حقوق سلب کئے ، وہ یہاں کے عوام کو خوشحال اور فارغ البال دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور یہاں کے عوام پر موجودہ حکمرانی جیسی تاناشاہی پر مبنی حکومت جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس بات کیلئے ہر حربہ اپنا رہے ہیں کہ یہاں کے ووٹ تقسیم ہوجائے ، اسی لئے ہمیں اس الیکشن میں نت نئی جماعتوں او رآزاد اُمیدواروں کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈر نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں صاف الفاظ میں کہا کہ دو جماعتوں کو چھوڑ کر وہ کسی کیساتھ بھی حکومت بنانے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس، اے پی ڈی پی، انجینئر رشید کی جماعت ، آزاد اُمیدواروں یہاں تک کہ جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کا نام نہ لیکر اُن کے ساتھ اتحاد کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ اب یہ عوام کو سوچنا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں موجودہ طرز کی حکومت جاری رکھنا چاہتے ہیں یا اپنی ایک مضبوط حکومت چاہتے ہیں ، اگر واقعی یہاں کے عوام اپنی مضبوط حکومت چاہتے ہیں جو انہیں راحت پہنچا سکے تو انہیں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
دریں اثنا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف سے انجینئر رشید کی رہائی کے مشکوک ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جب اروند کیجروال کو الیکشن کیلئے ضمانت پر چھوڑا گیا تب بی جے پی نے پورے ملک میں اس کی مخالفت کی لیکن جب انجینئر رشید کو ضمانت ملی اس کی مخالفت کرنے کے بجائے بی جے پی والوں نے اس کا خیر مقدم کیا، کہیں نہ کہیں تو دال میں کچھ کالا نظر آرہاہے ۔
بی جے پی کی طرف سے ہند و وزیراعلیٰ بنائے جانے کے دعوے سے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر کشمیر کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے میں غلطی کی تو بی جے پی کی سازش کامیاب ہوگی اور اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے کشمیر کے لوگوں کو اپنی عقل کا استعمال کرنا ہوگا، جذبات ہوکر انہوں نے پارلیمنٹ میں میرے خلاف ووٹ دیئے لیکن اب اس غلطی کی دوبارہ گنجائش نہیں، اب سوچ سمجھ اور سوجھ بوجھ سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ لوگوں کو ہر ایک اقدام ، سرگرمی اور پیش رفت کاخود مطلب نکالنا ہوگا اور میں اُمید کرتا ہوں کہ لوگ اس الیکشن نے اپنے نمائندے چُنتے وقت صحیح فیصلے لیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انجینئر رشید کو پارلیمنٹ سیشن کے دوران رہا کیا جانا چاہئے تھا:محبوبہ

Next Post

جموںکشمیر میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اتحاد کی سرکار بنے گی :کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

جموںکشمیر میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اتحاد کی سرکار بنے گی :کھڑگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.