ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میں مودی سے نفرت نہیں کرتاـ:راہل

’ان سے نظر یاتی لڑائی لڑتے رہیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-11
in اہم ترین
A A
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

واشنگٹن //
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ نظریاتی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی لڑتے رہیں گے ۔
یہاں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی نظریاتی اور سیاسی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی مسلسل لڑ رہے ہیں۔
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا’’میں مسٹر مودی سے نفرت نہیں کرتا۔ ان کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے اور میں اس نقطہ نظر سے متفق نہیں ہوں، لیکن میں ان سے نفرت نہیں کرتا۔ ان کا زاویہ نظر مختلف ہے اور میرا زاویہ نظر الگ ہے ‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ یہ نظریات کی لڑائی ہے اور ان کی لڑائی براہ راست آر ایس ایس سے ہے ۔’’ انڈیا الائنس ایک مضبوط بنیاد کے ساتھ اس خیال کے خلاف کھڑا ہوا اور اس نے عام انتخابات میں عوام کو صحیح پیغام دے کر اپنا مقصد حاصل کیا ہے ۔ یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ لڑائی سیاسی نہیں بلکہ تمام مذاہب کی برابری کی بھی ہے ‘‘۔
راہل نے کہا’’میں یہاں تمل ناڈو، پنجاب، ہریانہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کیرالہ اور مہاراشٹر کے لوگوں کی بات کہوں تو صرف نام نہیں بلکہ یہ تمام نام تاریخ، زبان اور روایات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہاں آر ایس ایس کہہ رہا ہے کہ کچھ ریاستیں، زبانیں، مذاہب اور برادریاں دوسروں سے کمتر ہیں۔ لیکن ہمارا ماننا ہے کہ ہر ریاست، روایت، مذہب، ثقافت اور زبان اہم ہے ۔ اگر تمل ناڈو کے کسی شخص سے کہا جائے کہ وہ تمل نہیں بول سکتا تو وہ کیسا محسوس کرے گا اور یہی آر ایس ایس کا نظریہ ہے جس سے میں براہ راست لڑ رہا ہوں‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ ہندوستان میں تمام لوگوں کو صدیوں سے جینے کی آزادی کی روایت رہی ہے لیکن یہ لوگ سمجھ نہیں پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’لڑائی اس ہندوستان کے لیے ہے ، جسے ہم چاہتے ہیں ، جہاں لوگ یقین کرنے ، کسی کا احترام کرنے اور اپنی پسند کے مطابق بولنے کیلئے آزاد ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ سب کچھ وہی طے کریں اور مسئلہ یہ ہے کہ یہ لوگ ہندوستان کو نہیں سمجھتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردوں کو اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: بی ایس ایف

Next Post

انجینئر رشید کولوگوں کی خد مت نہیں ووٹ بٹورنے کیلئے رہا گیا گیا:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
انجینئر رشیدکو حلف اٹھانے کا موقع دیاجانا چاہئے :عمر عبداللہ

انجینئر رشید کولوگوں کی خد مت نہیں ووٹ بٹورنے کیلئے رہا گیا گیا:عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.