بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر میں کئی علیحدگی پسند قومی دھارے میں شامل‘ انتخابی میدان میں کود پڑے

جماعت اسلامی کے ارکان انتخابات میں حصہ لینے کے اقدام کو جموں کشمیر کی سیاست میں’نظریاتی تبدیلی‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-05
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

سرینگر//(ویب ڈیسک)
کشمیر میں کئی سابق علیحدگی پسند اور ان کے اہل خانہ قومی دھارے کی سیاسی جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انتخابی لڑائی میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔
یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب کالعدم جماعت اسلامی نے متعدد حلقوں سے آزاد امیدواروں کے طور پر اپنے ارکان کو میدان میں اتارا ہے۔۱۹۸۷ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جماعت اسلامی کے ارکان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اس اقدام کو جموں و کشمیر کی سیاست میں’نظریاتی تبدیلی‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں مرکزی دھارے میں شامل ہونے والے ممتاز سابق علیحدگی پسند رہنما سید سلیم گیلانی تھے، جنہوں نے محبوبہ مفتی کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
گیلانی طویل عرصے سے میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت اعتدال پسند حریت کانفرنس سے وابستہ تھے۔
گیلانی جموں و کشمیر نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ تھے اور میر واعظ گروپ کے رکن تھے۔ ۲۰۰۵میں انہیں حریت نے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کیلئے ان کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے مذاکرات کار کے طور پر نامزد کیا تھا۔انہوں نے ۲۰۱۵میں میر واعظ کی زیر قیادت حریت کانفرنس چھوڑ دی تھی۔
گیلانی نے اپنی شمولیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور نظربندوں کی رہائی کیلئے پی ڈی پی کا عزم میرے اپنے عقائد سے مطابقت رکھتا ہے۔
گزشتہ ہفتے آغا سید حسن الموسوی کے صدر انجمن شرعی شیعان کے بیٹے اور علیحدگی پسند حریت کانفرنس کے رکن آغا سید منتظر نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سید منتظر کو بڈگام اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
اپنی شمولیت پر مہدی نے کہا کہ وہ پسماندہ نوجوانوں کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
قومی دھارے میں شامل ہونے والے دیگر اہم علیحدگی پسندوں میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار غلام نبی شاہین، جو رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ، عرف انجینئر رشید، عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) میں شامل ہوئے۔سابق علیحدگی پسند ڈاکٹر غلام محمد حبی کے بیٹے جاوید حبی بھی اس جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔
جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما بشیر احمد بٹ‘جو پیر سیف اللہ کے نام سے مشہور ہیں‘کے بھائی الطاف احمد بھٹ بھی پلوامہ کی راجپورہ اسمبلی سے اے آئی پی کے امیدوار ہیں۔ بشیر بھٹ مرحوم علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے۔
جماعت پہلے ہی اپنے کم از کم چار سابق ارکان کو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتار چکی ہے جبکہ تنظیم کے سابق جنرل سکریٹری غلام قادر لون کے بیٹے نے بھی شمالی کشمیر کے لنگیٹ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر کی تمام مرکزی دھارے کی جماعتوں نے انتخابی جنگ میں شامل ہونے والے علیحدگی پسندوں کے دل کی تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پھولپور میں کمل کا پھول کھلتا دکھ رہا ہے :یوگی

Next Post

امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

اننت ناگ میں مسجد پر پتھراؤ کے الزام میں چار افراد حراست میں

2026-11-02
عمر عبداللہ نے صحافی  نِدھی رازدان سے شادی کرلی
اہم ترین

عمر عبداللہ نے صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

2026-10-31
۴نومبر کو این سی کے بارے   میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل
اہم ترین

۴نومبر کو این سی کے بارے  میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل

2026-10-31
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ نے خرم پرویز  کو ضمانت دینے کے فیصلے کیخلاف عرضی خارج کردی

2026-10-31
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

’جموں کی نمائندگی پر بی جے پی کے الزامات مسترد کرتے ہیں‘

2026-10-30
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
Next Post
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.