پریاگ راج// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ پھولپور میں پھر سے کمل کا پھول کھلتا دکھائی دے رہا ہے ۔
یوگی نے پھولپور واقع افکو میں منعقد روزگار اور قرض تقسیم پروگرام میں کہا’پھولپور میں پھر سے کمل کا پھول کھلتا دکھائی دے رہا ہے ۔ آج میں آپ کے پاس یہ کہنے کے لئے آیا ہوں کہ میں آپ کا مشکور ہوں۔ آپ نے لوک سبھا الیکشن میں پروین پٹیل کو جتا کر پھولپور سے ایم پی بنا دیا ہے ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ پروین پٹیل جی پھول پور کو ترقی کی رفتار کو بڑھانے کا کام کریں گے ۔ آپ کو بھی انہیں طاقت دینی پڑے گی۔
یوگی نے کہا کہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ پریاگ راج روحانی شہر ہے ۔ملک۔ دنیا کے لوگ عقیدت سے یہاں آتے ہیں۔ ماں۔گنگا جمنا اور ماں سروس وتی کے اس تروینی میں ، سنگم میں اسنان کر ثواب لوٹنے کا کام کرتے ہیں۔