نئی دہلی//
وزیر داخلہ امیت شاہ پارٹی منشور جاری کرنے اور سیاسی ریلیوں سے خطاب کرنے کیلئے ۶ ستمبر سے جموں کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔
بی جے پی کے جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ شاہ ۶ستمبر کو جموں میں ایک ریلی میں پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔
کول نے کہا کہ شاہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں میں سیاسی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے جبکہ ان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
دریں اثنا پارٹی ذرائع نے کہا کہ شاہ کا جموں کا دورہ امیدواروں اور کارکنوں دونوں کیلئے اخلاقی تقویت کا باعث ہوگا۔
شاہ ستمبر کے وسط میں ریلیوں سے خطاب کرنے کے لئے کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم ‘نریندر مودی ممکنہ طور پر ۸ ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے اور کم از کم دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔
جموں کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط انتخابی عمل ۱۸ ستمبر سے شروع ہو گا ۔