سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے راکھ ہامہ میں نامعلوم افراد نے ایک دولہا پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔
ایک عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ راکھ ہامہ شوپیاں میں ایک دولہا چاقو سے حملہ کرنے کے بعد زخمی ہوگیا۔دولہے کی شناخت مبشر احمد نائیکو ولد بشیر احمد نائیکو ساکن راکھاما شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ نائیکو کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔