جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پڑوسی ملک کے دہشت گردی کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘

’دہشت گردی دو بارہ زندہ نہیں ہوگی‘۔۔۔جموں کے لوگ دہشت گردی کا کے صفایا کیلئے فورسز کے ساتھ متحد رہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-16
in اہم ترین
A A
’پڑوسی ملک کے دہشت گردی کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز پڑوسی ملک کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جموں کے لوگوں کو خطے سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لیے فورسز کی مدد کرنی چاہیے۔
سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں۷۸ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جموں کے عوام نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ہے اور میں جموں کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خطے سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد رہیں۔
غور طلب ہے کہ جموں خطے میں حال ہی میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چہارشنبہ کے روز ڈوڈہ کے علاقے آسر میں ایک انکاؤنٹر میں فوج کا ایک کیپٹن اور ایک غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کو بہادری کے تمغے حاصل کرنے پر سراہا اور کہا کہ پولیس پیشہ ورانہ انداز میں متعدد محاذوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۷۰سال سے اپنے حقوق سے محروم رہنے والے طبقات کو مناسب تسلیم کیا گیا ہے۔ آج ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، والمیکی، پی او جے کے-ڈبلیو پی آر مکمل ووٹنگ کے حق کے ساتھ باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ مئی ۲۰۲۳میں سرینگر میں جی۲۰ اجلاس کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحت کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال۱۱ء۲کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ اس سال۳۰جون تک ایک کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ سال کے آخر تک سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پہلی بار امرناتھ غار اور گوریز کو پاور گرڈ سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک جموں و کشمیر انڈسٹریل پالیسی کی تجدید کی جائے گی۔ انہوں نے کہا’’ہم نے حکومت ہند سے نئی صنعتی پالیسی کو زیادہ صنعت دوست بنانے کی درخواست کی ہے اور نئی پالیسی میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ ۲۰۱۹میں جموں و کشمیر بینک خسارے میں تھا اور سخت کوششوں کے ساتھ آج یہ ادارہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا منافع کمانے والا ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا’’یہ ادارہ اب چند لوگوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اب یہ عوام کا بینک ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھنٹہ گھر کے سامنے قالین پر بُنے ترنگے کی نمائش

Next Post

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.