سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک کاریگر جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر برستی بارشوں کے بیچ سری نگر کے لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے کھڑا ہوا اور قالین پر بُنے ہوئے ترنگے کی نمائش کی۔
محمد مقبول نامی اس کاریگر نے موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’بانڈی پورہ میں ڈیلائٹ کارپٹس قائم ہے جو کاریگروں کی ایک آواز بن گیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ قالین تیار کرنے میں مجھے دو سے ڈھائی مہینے لگ گئے ۔
مقبول نے کہا ’’وادی میں قالین بافی کا کام بہت کم ہوا ہے اس کے ساتھ وابستہ کاریگر بے کار ہوئے ہیں اور کشمیر کا کاریگر پریشان ہے ‘‘۔
کاریگر کا کہنا تھا’’جس طرح آج ملک میں خوشی ہے اسی طرح کشمیر میں بھی آج خوشی ہے ‘‘۔
مقبول نے کہا کہ مرکزی اور مقامی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ کاریگروں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسکولوں بچوں کی ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اسی طرح کاریگروں کو اہم تقریبوں میں بلایا جانا چاہئے ۔