بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میںیوم آزادی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا

بخشی اسٹیڈئم میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-16
in اہم ترین
A A
پڑوسی ملک کے دہشت گردی کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایل جی منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
وادی کشمیر میں جمعرات کو یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔ گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں واقع بخشی اسٹیڈئم میں امسال لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھنے کو ملا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح سے ہی وادی کے اطراف و اکناف سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سرینگر پہنچی جنہوں نے بخشی اسٹیڈئم میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کو یوم آزادی کی تقریبات سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ منائی گئیں۔ وادی میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب گرمائی دارلحکومت سری نگر میں واقع بخشی اسٹیڈئم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس بار بھی یوم آزادی کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اس حوالے سے جاری کردہ سرکیولر میں خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے ملازمین کو تادیبی کارروائی کا انتباہ کیا تھا۔
یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد اور ملی ٹینٹوں کی طرف سے حملوں کے منصوبں کو ناکام بنانے کیلئے جمعرات کے روز وادی بھر میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر تھی۔
سری نگر میں یوم آزادی کی تقریب کو پر امن طریقے سے انجام دینے کے لئے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا اور حساس علاقوں میں فقید المثال سیکورٹی بندوبست کیا گیا تھا۔
سرینگر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے تھے جن پر تعینات سیکورٹی اہلکار ہر آنے جانے والوں کی تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کرتے تھے ۔
سرینگر کے سیول لائنز کے مختلف علاقوں خاص طور پر تاریخی لالچوک، مائسمہ ، سونہ وار، ڈلگیٹ ، ٹی آر سی کراسنگ پر بیلٹ پروف گاڑیاں تعینات کر دی گئی تھیں۔
کسی بھی ناگہانی واقع سے نمٹنے کے لئے بخشی اسٹیڈیم کے گرد نواح میں جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
سیول لائنز علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے سینئر آفیسروں کو بھی گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔
وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات میں بھی یوم آزادی کی تقاریب کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور صدر مقامات میں داخل ہونے والے پوائنٹس پر ناکے لگائے گئے تھے ۔
سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کا پر امن انعقاد عمل میں آیا اور کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قراردیا

Next Post

گھنٹہ گھر کے سامنے قالین پر بُنے ترنگے کی نمائش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

گھنٹہ گھر کے سامنے قالین پر بُنے ترنگے کی نمائش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.